Live Updates

بلوچستان کے لوگ محب وطن ہیں،میر عبید گورگیج

رکن بلوچستان اسمبلی سے چیف آف تلی ملک محمد رفیق سیلاچی کی وفد کے ہمراہ ملاقات

منگل 3 جون 2025 21:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) بلوچستان اسمبلی کے رکن ،پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میر عبید گورگیج سے چیف آف تلی ملک محمد رفیق سیلاچی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما میر اکرم بنگلزئی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی اور باھمی دلچسپی کے امور پہ تبادلہ خیال ھوا اور بلوچستان میں منعقدہ حالیہ قبائلی جرگہ اور اس کے سیر حاصل دوررس نتائج پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے میر عبیداللہ گورگیج نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ محب وطن اور مہمان نواز ہیں اور صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

(جاری ہے)

ملک رفیق سیلاچی نے صوبائی حکومت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ھمارے حلقہ ضلع سبی کے ایم پی اے سردار کوہیار خان ڈومکی بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ہیں اور ضلع سبی میں تعمیری،ترقیاتی،فلاحی اورہر قسم کے اجتماعی مفادات پر گہری نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ مسائل کے حل پر بھی عمل درآمد جاری ہے اور سردار کوہیار خان ڈومکی ہر خاص و عام سے محبت اور خلوص سے ملتے ہیں جسکے سبب سائل کی آدھی پریشانی سردار کوہیار خان ڈومکی کے فقط مسکرا کر ملنے سے ختم ہو جاتی ہے سردار زادہ عبیداللہ گورگیج نے معزز مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف ضیافت دی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات