Live Updates

عالم دین مولانا بشیر احمد شاد کی وفات پر انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ کے مرکزی قائدین کا اظہار تعزیت

منگل 3 جون 2025 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) جمعیت علما اسلام پاکستان (س) کے مرکزی سینئر نائب امیر عالم دین مولانا بشیر احمد شاد کی وفات پر انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ ورلڈ کے مرکزی قائدین نے اظہار تعزیت کیا۔ قائدین میں امیرحضرت مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ،ورلڈمرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،نائب امیرمولانا عبدالرف مکی،مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا محمد بن سعید، مرکزی ترجمان مولانا مجیب الرحمن،مولانا قاری محمد طیب عباسی، مولانا محمدامداد اللہ قاسمی، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی،مولانا قاری محمدرفیق وجھوی،مولانا افتخاراللہ شاکر اور مولانا غلام یاسین صدیقی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم شہید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق کے دیرینہ ساتھی و معتمد خاص اور انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ کے بانی وسابق امیر مولانا عبدالحفیظ مکی کے خلیفہ مجاز،سچے عاشق رسولۖ،محافظ ختم نبوت اورملک میں نظریاتی سیاست کے علمبردارتھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کی تمام زندگی اللہ تعالی کی زمین پر خداکے نظام کے عملی نفاذ کیلئے جدوجہد،دینی قوتوں کو متحد کرنے،درس و تدریس، مساجد و مدارس کی تعمیر و تحفظ، خدمت خلق اور اسلام کی اشاعت میں گزری،وہ علم و عمل اور ایثار و قربانی کے پیکر تھے۔انہوں نے دعا کی اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل اورسکون عطا فرمائے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات