
عمر ایوب نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا،اپنے خلاف دائر ریفرنس کی قانونی وآئینی بنیاد کی تفصیلات طلب کرلیں
اپوزیشن لیڈر نے ایاز صادق سے ریفرنس کی مکمل مصدقہ نقل اور شواہد مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے، نااہلی کے ریفرنس پر آئینی نکات،آرٹیکل 62، 63 کے تحت ریفرنس کی قانونی توجیہ فراہم کی جائے، خط کا متن
فیصل علوی
بدھ 4 جون 2025
11:55

(جاری ہے)
ان کاکہنا ہے کہ قانونی عمل، شفافیت اور منصفانہ کارروائی کیلئے تفصیلات دیں۔ اپوزیشن لیڈر نے پارلیمانی وقار اور جمہوری اعتماد کی بنیاد پر ریکارڈ فوری فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔عمر ایوب نے اپنے خط میں سپیکر سے ریفرنس کی مکمل مصدقہ نقل اور شواہد مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ریفرنس پر فیصلے کے دوران کی اندرونی کارروائی اور فائل نوٹنگز بھی مانگی ہیں۔
رہنماءپی ٹی آئی عمر ایوب نے تیسرے فریق کی درخواستوں کی بنیاد پر ریفرنس پر وضاحت طلب کی ہے،عمر ایوب نے کہا ہے کہ نوٹسز اور وضاحت کا موقع فراہم کرنے کی تفصیل فراہم کی جائے۔ آرٹیکل 63(2) کے تحت سپیکر کی صوابدیدی نظیریں بھی دی جائیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل سپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال کیاتھا۔سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف ریفرنس پر دستخط کر دئیے تھے۔مسلم لیگ ن کے بابر نواز نے عمر ایوب کے خلاف ریفرنس اسپیکر کو بجھوایا تھا۔ ریفرنس میں عمر ایوب پر مالیاتی گوشواروں میں اثاثوں کی تفصیلات چھپانے کا الزام عائد کیاگیاتھا جس میں آرٹیکل 62، 63 کے تحت عمر ایوب کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔ ریفرنس کے مطابق عمر ایوب نے بیرون ملک جائیدادوں کو خفیہ رکھا اور اثاثوں میں اندراج نہیں کیا۔ عمر ایوب نے 2019-20 میں سرمایہ کاری کے غرض سے یو اے ای کا اقامہ رکھا اور ظاہر نہیں کیا۔ عمر ایوب نے اقامہ سے مالی فوائد یا خسارے کا ذکر نہیں کیا عمر ایوب نے پاکستان کے ایک ادارے میں اپنے حصص اور سرمایہ کاری کو بھی گوشواروں میں ظاہر نہیں کیاتھا۔الیکشن کمیشن آ ف پاکستان نے فوری طور پر ریفرنس کی پہلی سماعت 4 جون کو مقرر کردی تھی اور عمر ایوب اور بابر نواز دونوں کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاک فوج کو سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہدایات
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
وزیراعلی پنجاب کا وزیراعلی خیبرپختونخوا کو ٹیلی فون، سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا
-
زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو گیا
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2 فیصد تک بڑھ کر ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
جنیوا میں پلاسٹک آلودگی کے خاتمے پر یو این مذاکرات بے نتیجہ
-
غزہ: خطرناک حالات میں انسانی خدمت کی اخلاقی ذمہ داری نبھاتے ڈاکٹر کی کہانی
-
ملک میں فی لیٹر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے اتنہائی حساس علاقوں سے 5 ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا
-
دیر میں ریسکیو اہلکار نے اپنی جان پر کھیل کر دریا کے سیلابی ریلے میں پھنسے شہری کو بچا لیا
-
خیبرپختونخواہ میں آسمانی بجلی نے بھی قیامت ڈھا دی، متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات
-
پنجاب حکومت کا اکتوبر میں ایک لاکھ گھروں کا ہدف مکمل کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.