Live Updates

پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان 300 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط ہوگئے،وزارت اقتصادی امور

بدھ 4 جون 2025 13:22

پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان 300 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط ہوگئے،وزارت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)کے درمیان 300 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط ہوگئے ہیں۔وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس قرض پروگرام کا بنیادی مقصد اصلاحات کے ذریعے وسائل کو بہتر طریقے سے متحرک کرنا اور بروئے کار لانا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 500 ملین ڈالر کی پالیسی بیسڈ گارنٹی (پالیسی پر مبنی ضمانت) دی گئی ہے، مجموعی طور پر یہ 800 ملین ڈالر کا پروگرام ہے۔

(جاری ہے)

پروگرام پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے معاہدے پر دستخط کئے، اس کے علاوہ وزارت اقتصادی امور اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ معاہدے پر دستخط ملکی وسائل کو بڑھانے کے ذریعے معاشی اور مالیاتی استحکام کو ترجیح دینے کے پاکستان کے عزم کی عکاسی ہے ۔اس پروگرام کے تحت اقتصادی ڈھانچے میں اصلاحات لائی جائیں گی جن کا مقصد محصولات میں اضافے سمیت دیگر اقتصادی مسائل کو حل کرنا ہے۔\932
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات