
بھارتی میڈیا نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران جھوٹی خبریں پھیلائیں، واشنگٹن پوسٹ نے بھارتی میڈیا کا گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا
بھارتی نامور چینلز نے ایسا جھوٹ پھیلا کر اپنی عوام کو گمراہ اور افواہوں کو ہوا دی، نیوز رومز پر ریٹنگز، سپیڈ اور حکمران جماعت کے موقف سے ہم آہنگ ہونے کا دباو حاوی تھا ، معروف امریکی جریدے کی رپورٹ
فیصل علوی
بدھ 4 جون 2025
15:10

(جاری ہے)
ان جھوٹی خبروں کی بنیاد غیر مصدقہ ذرائع سے موصول ہونے والے واٹس ایپ پیغامات اور سوشل میڈیا دعوے تھے۔
واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ اس غلط خبر کو بھارتی میڈیا کے بڑے چینلز زی نیوز، این ڈی ٹی وی اور آج تک نے سنسنی خیز انداز میں نشر کیا، من گھڑت خبر کو سچ ثابت کرنے کیلئے غیر متعلقہ فوٹیجز اور ویڈیو گیمز کے کلپس تک کا استعمال کیا گیا۔امریکی جریدے کا اپنی رپورٹ میں مزید یہ بھی کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد کچھ بھارتی اینکرز نے غلطی تسلیم کرنے کی بجائے اس کا بھی دفاع کیا۔یہ واقعہ محض صحافتی غلطی نہیں بلکہ ایک منظم بیانیے کا حصہ ہے ایسی جھوٹی خبروں نے ”ہائپر نیشنلسٹ“رجحانات، سیاسی دباو، اور حکومت کی خاموشی کو مزید تقویت دی۔واشنگٹن پوسٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ سابق بھارتی ایڈمرل نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم بھارتی میڈیا کے صحافیوں کی وجہ سے معلومات کی جنگ ہار چکے ہیں۔بھارت کے قومی سلامتی کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ غلط معلومات بھارت کے فائدے میں ہیں۔ سرکاری ذرائع ابلاغ جب جان بوجھ کر جھوٹے دعوے کریں تو اس کا مطلب ابہام پیدا کرنا ہوتا ہے۔چند اعلیٰ عہدیداروں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ یہ غلط معلومات پھیلانا ایک اسٹریٹجک فیصلہ تھا، ایسی من گھڑت خبروں کا مقصد رائے عامہ کو متاثر کرنا تھا۔بھارتی قومی سلامتی کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ ایسے جھوٹے دعووں کا مقصد اطلاعات کے میدان میں فائدہ اٹھانا بھی ہوتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تازہ ترین مانیٹری پالیسی رپورٹ محتاط لیکن متوازن نقطہ نظر کی عکاسی کرتی ہے. ویلتھ پاک
-
نریندر مودی بھارت، چین تعلقات میں پیش رفت سے خوش
-
کراچی میں شدید بارش کے پیش نظرعام تعطیل‘اربن فلڈنگ سے شہرمیں10افراد ہلاک
-
صوابی میں سیلاب کی تباہی‘29 لاشیں برآمد، پاک فوج کی بھرپور امدادی کارروائیاں جاری
-
مون سون اور گلیشیئرپگھلنے سے پنجاب کے دریاﺅں میں پانی کا دبا ﺅبڑھ گیا
-
سندھ اور بلوچستان میں 22 اگست تک طوفانی بارشوں کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات کا نیا الرٹ
-
پاکستان نے بھارتی مندوب کے گمراہ کن اور بے بنیاد الزامات مسترد کر دیئے
-
بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا، پنجاب میں سیلابی صورتحال
-
سوئی ناردرن گیس کمپنی کے پاور کمپنیوں کے ذمہ 50 ارب روپے بجلی صارفین سے وصول کرنے کا انکشاف
-
پاکستان اور جاپان کا تجارت، سرمایہ کاری و دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
عمران خان نے قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں اعظم سواتی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا
-
اسرائیل نے غزہ میں قید تمام یرغمالیوں کی ایک ساتھ رہائی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.