Live Updates

وزیراعظم شہباز شریف کی (کل)سعودی عرب روانگی متوقع

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ،وفاقی وزراء بھی ساتھ جائیں گے‘ذرائع

بدھ 4 جون 2025 17:09

وزیراعظم شہباز شریف کی (کل)سعودی عرب روانگی متوقع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء) وزیراعظم شہباز شریف کی کل ( جمعرات ) کو سعودی عرب روانگی متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج بروز جمعرات کی صبح دورہ سعودی عرب پر روانہ ہوں گے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ہمراہ ہوں گے، وفاقی وزرا خواجہ آصف، اسحاق ڈار اور عطا تارڑ بھی سعودی عرب جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سعودی حکام سے ملاقاتوں میں حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران ساتھ دینے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کریں گے۔

وزیراعظم عید بھی سعودی عرب میں گزاریں گے ۔واضح رہے کہ چند روز قبل ہی وزیراعظم شہباز شریف 6روزہ غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے تھے۔ وزیراعظم نے ترکیہ، ایران، تاجکستان اور آذربائیجان کا دورہ کیا اور دوست ممالک کی قیادت کا حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا تھا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات