Live Updates

شیری رحمن کی شمالی وزیرستان میں 14 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

بھارت کی پشت پناہی سے سرگرم تخریب کار عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عمل تیزی سے جاری ہے، بیان

بدھ 4 جون 2025 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں 14 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں دہشت گردی کیخلاف ہماری سیکیورٹی فورسز کی فیصلہ کن کارروائیاں ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں، بھارت کی پشت پناہی سے سرگرم تخریب کار عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عمل تیزی سے جاری ہے، قومی سلامتی اور استحکام کیلئے دی جانے والی قربانیاں قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، فتنہ خوارج کا مکمل قلع قمع پاکستان کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات