Live Updates

فیصل کریم کنڈی کی امریکی سفارت خانے میں امریکہ کے یومِ آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریب میں شرکت

بدھ 4 جون 2025 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں امریکہ کے یومِ آزادی کی مناسبت سے منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر گورنر نے پاکستان میں تعینات امریکہ کی قائمقام سفیر نیٹلی بیکر ، حکومتِ امریکہ اور امریکی عوام کو خیبر پختونخوا کے عوام اور اپنی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

بدھ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین دیرینہ، گہرے اور ہمہ جہت تعلقات قائم ہیں جو باہمی احترام، تعاون اور مفاہمت کی بنیاد پر وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ماضی میں مختلف عالمی اور علاقائی چیلنجز کا سامنا باہمی اشتراک سے کیا ہے اور آئندہ بھی تعاون کے نئے باب کھولنے کی گنجائش موجود ہے۔تقریب کے دوران گورنر نے امریکہ کی جانب سے خیبر پختونخوا اور پاکستان بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، تعلیم، صحت، معیشت اور سیکورٹی کے شعبوں میں فراہم کردہ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔تقریب میں سفارتکار، وزرا اور سیاسی و سماجی شخصیات  نے  شرکت  کی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات