Live Updates

جموں وکشمیر،سڑک حادثے میں پولیس کانسٹیبل ہلاک،خاتون کی لاش برآمد،کولگام میں بادل پھٹنے سے خاتون جاں بحق

جمعرات 5 جون 2025 10:40

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں سڑک کے ایک حادثے میں پولیس کا ایک کانسٹیبل ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حادثہ ضلعے کے علاقے سرینکوٹ میں پیش آیا، ہلاک ہونے والے کانسٹیبل کا نام رخسار خان معلوم ہوا ہے۔دریں اثنا ،جموں ضلع کے علاقے بیلیچرانہ توی میں ایک 23 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس نے معاملے کا کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ علاوہ ازیں،اثنا وادی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک 28 سالہ خانہ بدوش خاتون جمیلہ اختر بادل پھٹنے (کلائوڈ برسٹ)سے جاں بحق ہوگئی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات