
ایسے کیسز میں تو مہینے کے اندر سماعت ہو جاتی ہے،عمران خان کو 600 سے زائد روز گزر چکے ہیں ، بیرسٹرگوہر
عدالت کو اب پیش رفت کرنی چاہیے،بانی پی ٹی آئی کے کیسر کو تین اگست کو دو سال پورے ہو جائیں گے انصاف نہ صرف ہو بلکہ ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
جمعرات 5 جون 2025
13:28

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 17 جنوری کے بعد اب جون آگیا ہے۔
ابھی تک کیس کی سماعت نہیں ہوئی۔ روٹین میں یہ ایک مہینے کے اندر اندر فیصلہ ہوتا ہے مگر بانی پی ٹی آئی کے کیس میں بلاجواز التواء کیا گیا ہے۔اس موقع پربیرسٹرگوہر نے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے پہلے کیس میں 70 دن بعد رہائی ہوئی تھی جبکہ دوسرے کیس میں 91 دن میں فیصلہ آیا تھا لیکن بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 600 سے زائد روز گزر چکے ہیں اور ان کے کیس کی سماعت نہیں کی گئی تھی وہ بے بنیاد جیل میں قید ہیں۔اس موقع پر صحافی نے بیرسٹرگوہر سے مسلم لیگ ن کے سابق رہنماءمحمد زبیر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے سوال کیا جس پر چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ محمدزبیر کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق پی ٹی آئی کے پیٹرن ان چیف سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔اس موقع پر ایک اورصحافی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے سوال کیا کہ کیا سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے رہنماءمحمد زبیر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیںجس پرجواب دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر کاکہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں ہم سب کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔
مزید اہم خبریں
-
قومی شاہراہ پر مہنگی گاڑیوں سے بھرا ٹرالر الٹ گیا، لگژری گاڑیاں مکمل تباہ
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی ٹیم امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئی
-
سینیٹر محمد اسحاق ڈار17 سے 19 اگست 2025 تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے
-
نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دورہ برطانیہ منسوخ کردیا
-
لاہور میں کوڑے سے پلاسٹک جمع کرنیوالے 2 لڑکے کچرے کے ڈھیر تلے دب کر جاں بحق
-
چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کے خلاف شکایات خارج
-
25 میں تیل و گیس کی پیداوار 20 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
-
2025کا دوسرا چاند گرہن7ستمبر کو ہوگا،چاند گرہن 7ارب سے زائد افراد دیکھ سکیں گے
-
جناح میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کیلئے کنسیپٹ ڈیزائن بغیر کسی معاوضے کے بنانا پاک چین دوستی کی مضبوطی کا منہ بولتا ثبوت ہے،وزیراعظم
-
طوفانی بارشوں و سیلابی ریلوں سے 325 سے زائد افراد جاں بحق، مزید بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
ٹرمپ پیوٹن ملاقات؛ یوکرین جنگ پر معاہدہ نہ ہوسکا، امریکی صدر کا بڑی پیشرفت کا دعویٰ
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاک فوج کو سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہدایات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.