
یوم ماحولیات کے موقع پر ضلع ننکانہ صاحب میں تقریبات جاری
جمعرات 5 جون 2025 17:20
(جاری ہے)
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رائے ذوالفقار علی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد کھوکھر ، اسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنائیت ، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات فوزیہ اکرم ، تمام ضلعی افسران ، سٹوڈنٹس، تاجر برادری، سول سوسائٹی کے سمیت شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
تقریب کے شرکائ سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحولیات کے تحفظ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ، ماحولیات کا تحفظ ہم سب کی قومی زمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیات کا عالمی دن ہر سال ماحولیاتی آگاہی اور صفائی ستھرائی کیلئے منایا جاتا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں زیرو پلاسٹک و زیرو پلوشن ڈے منایا جا رہا ہے ، دور جدید میں ماحولیات کی آلودگی میں عالمی سطح پر اضافہ ہوا ہے ، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث متاثر ممالک میں شامل ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پنجاب حکومت ماحولیات کے تحفظ کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے شہریوں کو بھی ساتھ دینا ہو گا ، بحیثیت شہری ہمیں ماحولیات کے تحفظ کیلئے حکومتی اقدامات پر عمل پیرا ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم گلی اور محلوں کو صاف رکھیں گے تو ہمارے شہر صاف ستھرے ہوں گے ، عالمی یوم ماحولیات منانے کا مقصد ماحولیات کا تحفظ اور جانداروں کو قدرتی ماحول کی فراہمی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون اور شاپر بیگز پر پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا ، انسان اور ماحولیات کا تحفظ ضروری ہے قدرتی ماحول کے بغیر زندگی کا وجود ناممکن ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ نے اے پی پی سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کو حکومت ، انتظامیہ اور شہری ملکر ہی صاف بنا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا بنانے کے لیے ہمیں درخت لگانا ہونگے اور صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دینا ہو گی۔ \378مزید قومی خبریں
-
درخت فروخت کرنے پر باپ نے بیٹے کو بے دردی سے قتل کردیا
-
بارشوں کا سلسلہ تھم چکا ہے ،اب پنجاب میں شدید بارش کا امکان نہیں ہے ،ڈی جی پی ڈی ایم اے
-
شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے میں بری، یاسمین راشد، محمود الرشید ،اعجاز چوہدری، سرفراز چیمہ کو دس، دس سال قید
-
وزیر خوراک خیبرپختونخوا کی زیر صدارت صوبے میں گندم و آٹے کی صورتحال کا جائزہ اجلاس
-
خیبرپختونخوااسمبلی میں پنجاب کی جانب سے آٹے کی بندش کے خلاف مشترکہ قرارداد منظور
-
خواتین نے 5 ماہ کی بچی کو دریا میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل
-
غیرت کے نام پر بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
-
بشری بی بی علیل ہیں،شدت سے آنیوالے چکر سے توازن برقرار نہیں رکھ پاتیں ‘ مسرت چیمہ
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی رانا ثناء اللہ کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد
-
گورنر ہاو س میں جشنِ عید میلادالنبی ؐکی پرنور محفل، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئی6000 ٹینٹ بھیج دیئے گئے
-
جھنگ قتل کیس: سزائے موت پانے والا قیدی 13 سال بعد بری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.