رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ،منشیات فروشی میں ملوث 9ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں آئس، حشیش اور اسلحہ برآمد

جمعرات 5 جون 2025 18:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء) پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔ آپریشن کراچی کے علاقوں پر انا گولیمار,داد گوٹھ بلدیہ ٹان اور موسی کالونی گلبرگ ٹان اورخلافت چوک ناظم آباد میں کیا گیا۔ دوران آپریشن منشیات فروشی میں ملوث 9ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں آئس، حشیش، گٹکا /ماوا، چھالیہ بر آمد، جبکہ ایک عدد 30بور پسٹل بمعہ ایمونیشن،2عدد کاریں،6 عدد موبائل فون اور نقدی بھی بر آمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان میں محمدحسیب عرف مٹھو، بلال عرف بلو، سمیر، عطا ا لرحمن، محمود،سمیربنگالی,شاہ زیب نیازی محمد ارسلان اور عامر شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان اسلحہ بمعہ ایمونیشن، منشیات، کار یں اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔