Live Updates

حب میں مگسی قبائل کے مختلف معتبرین قبائلی عمائدین کا حب شہر میں امن و امان کے متعلق اہم جرگہ

جمعرات 5 جون 2025 20:10

uحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2025ء) بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں مگسی قبائل کے مختلف معتبرین قبائلی عمائدین کا حب شہر میں امن و امان کے متعلق اہم جرگہ منعقد ہوا حب شہر کا کسی کو بھی امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے یہ شہر ہم سب کا اسکو امن کا گہوارہ بنانا ہے جرگہ میں مگسی قبائلی معتبرین عمائدین متفق۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب میں اہم جرگہ سے مگسی قبائل کے مختلف قبائلی معتبرین عمائدین نے اپنے اپنے خیالات اظہار کیا اور خطاب کی ہم بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب کی امن و امان خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے ہم مگسی قبائل کے لوگ امن پرست لوگ ہیں اور ہم سے پہلے امن و امان بھائی چارے کو فروغ زیادہ اہمیت اور ترجیح دیتے ہیں بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب میں منعقد مگسی قبائل کے مختلف معتبرین قبائلی عمائدین اہم جرگہ کے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کچھ دن قبل بلوچستان کے صنعتی شہر حب جام کالونی میں افسوسناک واقعے پر مجھ سمیت پاکستان کی پوری مگسی برادری اور حب شہر کے عوام مختلف سیاسی و سماجی شخصیات و مختلف قبائلی معتبرین اور حب شہر کے تاجر برادری نے اس رونما ہونے والے واقع کی پھرپور شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ڈاکوں کی جانب سے یہ حملہ صرف غلام حسین مگسی پر نہیں بلکہ پورے مگسی قبیلے کی غیرت، امن اور روایات پر حملہ ہے ایسے بزدلانہ اقدامات سے ہمیں دبایا نہیں جا سکتا ہے غلام حسین مگسی نے مسلح ڈاکوں نے انہیں لوٹنے کی کوشش کی اور اس پر حملہ آور ہوئے مسلح ڈاکوں نے غلام حسین مگسی کو سب سے پہلے مزاحمت پر فائرنگ کرکے انہیں تین گولیاں مار کر شدید زخمی کیا اسکے بعد اپنی تحفظ اور دفاع کیلئے غلام حسین مگسی نے مجبورا جوابی اور دیدہ دلیری سے اپنے دفاع میں تین ڈاکوں کو انجام تک پہنچایا جوکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے سی سی ٹی وی فوٹیج حب شہر عوام سمیت پورے بلوچستان و پاکستان سمیت لوگوں نے دیکھا ہے کسی سے کوئی بات ڈھکی چھپی ہوئی نہیں ہے ہم بحیثیت مگسی قبیلہ، ہر اس شخص کے خلاف متحد ہیں جو بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے سماجی امن خراب کرنے اور قبیلے کے کسی فرد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا جو مسلح ڈاکوں حملہ آور فرار ہے اس کی گرفتاری اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف حب پولیس شخت سے شخت قانونی کارروائی کرے ہمارا سب مگسی قبیلے قبائل کے معتبرین قبائلی عمائدین کا مطالبہ ہے اور اگر قانون نے اپنی ذمہ داری پوری نہ کی تو پھر ہم پوری مگسی برادری اپنے قبائلی روایات کے مطابق فیصلہ کرینگے۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب میں مگسی قبائل کے منعقد اہم جرگہ میں مختلف مگسی قبائلی معتبرین عمائدین، معززین حب شہریوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور سب نے متفقہ طور پر غلام حسین مگسی سے یکجہتی اور حمایت کا اعلان کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات