Live Updates

ًغزہ جنگ بندی قرارداد کو ویٹو کرکے امریکا نے فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کا ساتھ دیا: راشد نسیم

جمعرات 5 جون 2025 21:25

=لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2025ء) مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو سلامتی کونسل میں ویٹو کرنا، جمہوریت کا قتل عام ہے، 14ممالک نے جنگ بندی کے حق میں جب کہ واشنگٹن نے اس کے خلاف ووٹ دے کر امن دشمنی کا مظاہرہ کیا اور ثابت کیا کہ یہ مسلمانوں کی نسل کشی میں اسرائیل کا ساتھی ہے۔

(جاری ہے)

اسلامک ریسرچ اکیڈمی کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دنیا میں آج بھی جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون رائج ہے اور جمہوریت مغرب کی جانب سے تخلیق کی گئی ایک ایسی اصطلاح ہے جو صرف مفادات کے حصول کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مغربی جمہوریت میں انسانی قدروں اور اخلاقیات کو پامال کیا جاتا ہے۔راشد نسیم نے اس امر پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ خطبہ حج میں امریکا کی جانب سے جنگ بندی کو ویٹو کرنے کی مذمت نہیں کی گئی، اگر ایسا ہو جاتا تو امت کے جذبات کو تسکین پہنچتی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات