Live Updates

پاکستان کے ساحلی ماحولیاتی نظام کو پلاسٹک آلودگی سے خطرہ ہے،وزارت بحری امور مینگرووز کے ذریعے منفی اثرات کا سد باب کر رہی ہے،وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری

جمعہ 6 جون 2025 00:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نےعالمی یوم ماحولیات پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے ساحلی ماحولیاتی نظام کو پلاسٹک آلودگی سے خطرہ ہے،وزارت بحری امور مینگرووز کے ذریعے منفی اثرات کا سد باب کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

صاف سمندر، سرسبز ساحل وزارت کی ترجیحات میں شامل ہے،ماحولیاتی تحفظ قومی ذمہ داری ہے۔انڈس ڈیلٹا دنیا کے وسیع مینگرووز کے نظام کا حامل ہے،وزارت بحری امور عالمی ماحولیاتی اہداف سے ہم آہنگ ہے۔بندرگاہوں اور جہازوں پر ویسٹ مینجمنٹ قوانین کا مکمل اطلاق ہے۔انہوں نے کہا ساحلوں کی آبادی اور سرمایہ کاروں کا کردار اہم ہے،سرکلر معیشت ہی ماحولیاتی پائیداری کا راستہ ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات