Live Updates

چین کی پاکستان کو ففتھ جنریشنJ-35 اسٹیلتھ طیارے اورHQ19ڈیفنس سسٹم دینے کی پیشکش

آذربائیجان نے 40 پاکستانی JF-17 طیاروں کی خریداری کیلئے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ،4.6 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے، حکومت پاکستان

جمعہ 6 جون 2025 21:45

چین کی پاکستان کو ففتھ جنریشنJ-35 اسٹیلتھ طیارے اورHQ19ڈیفنس سسٹم دینے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)چین نے پاکستان کو ففتھ جنریشن J-35اسٹیلتھ طیارے اور جدید ترین-19 HQ ڈیفنس سسٹم دینے کی پیشکش کردی۔حکومت پاکستان کے آفیشل اکاؤنٹ سے وزیراعظم شہباز شریف کے دور حکومت میں حاصل کی جانے والی سفارتی کامیابیاں جاری کی گئیں۔

(جاری ہے)

حکومت کے مطابق شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان نے کئی عظیم سفارتی کامیابیاں حاصل کیں جن میں چین کی جانب سے 40 ففتھ جنریشن J-35 اسٹیلتھ طیارے، KJ-500 اواکس اور HQ-19ڈیفنس سسٹم کی پیشکش شامل ہے۔

کہا گیا کہ چین سے 3.7 ارب ڈالر قرض کی مؤخر ادائیگی بھی شامل ہے جبکہ ہواوے کے تعاون سے 100000 پاکستانیوں کو AI اور IT میں تربیت دی جائے گی۔حکومت پاکستان کے مطابق آذربائیجان نے 40 پاکستانی JF-17 طیاروں کی خریداری کے لیے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور 4.6 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے جبکہ پاکستان ایران تجارت کے 3 سے 10 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات