Live Updates

وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

جمعہ 6 جون 2025 22:01

وزیراعظم  شہباز شریف  کا   بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے کول پور میں سکیورٹی آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ہم ملک سے دہشتگردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے کی انتہائی سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی، ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور حکومت پاکستان پر عزم ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات