Live Updates

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے زیر اہتمام کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں امام بارگاہوں میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا

جمعہ 6 جون 2025 22:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2025ء) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے زیراہتمام جمعہ کو شہادت حضرت مسلم ابن عقیل کے موقع پر قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے قائم کردہ یوم سفیر حسنیت مذہبی جذبے اور عقیدت وا حترام کے ساتھ منایا گیا اس حوالے سے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں امام بارگاہوں میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات و لسان تحریک طارق احمد جعفری نے کہا کہ تاریخ شجاعت و سفارت میں حضرت مسلم ابن عقیل وہ عظیم ہستی ہیں جنہوں نے پیغام توحید و رسالت کو بچانے کے لیے نواسہ رسول امام عالی مقام حضرت حسین ابن علی کا سفیر بن کر دربار ابنِ زیاد میں فاسق و فاجر کو منہ توڑ جواب دے کر ثابت کر دیا کہ کوئی جابر و آمر حق والوں کو جھکا نہیں سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حضرت عقیل کے شیر مسلم ابن عقیل نے حق و صداقت کا ایلچی بن کر دنیائے سفارت کو یہ پیغام دیا کہ پیغام حق کیلئے سر کٹایا جا سکتا ہے مگر جھکایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کوفہ میں 9 ذوالحجہ کو حضرت مسلم نے دلیرانہ انداز میں جہاد کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا اور راہ کربلا کے پہلے شہید قرار پائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتوں عالمی استعمار اور اس کے ایجنڈوں یہود و ہنود کی سازشوں اور دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے حضرت مسلم ابن عقیل کی سیرت و کردار پر عمل پیرا ہوکر عالم اسلام اور وطن عزیز پاکستان کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر فلسطین اور کشمیری کی آزادی اور پاک فوج سمیت دیگر شہدا کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات