Live Updates

ظ*پشاور، مدرسہ امام بخاری مرکز شہید شیخ جمیل الرحمن میں عید الاضحی ادا کی گئی

جمعہ 6 جون 2025 19:45

ہ*پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2025ء)چمکنی ریلوے پھاٹک کے قریب علاقہ بدئی میں مدرسہ امام بخاری مرکز شہید شیخ جمیل الرحمن میں عید الاضحی ادا کی گئی کثیر تعداد میں علمائ اور لوگوں نے شرکت کی خواتین کے لیے الگ سی جگہ ہے عید کی نماز شیخ عبداللہ مدنی نے پڑھائی عید کے خطبے میں مسلمانوں کو اتفاق اور اتحاد کا ترس دیا خصوصی فلسطین اور غذا کے مسلمانوں کے لیے ان کی قربانی اور ان کے ساتھ اسرائیل کا جو ظلم مسلمان اب بھی ایک نہ ہوئے تو مسلمان مخالف قوت ہمیں ختم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں اللہ تعالی ہمارا مددگار ہے اور پاکستان افواج کے لیے خصوصی دعا کی گئی جس طریقے سے انہوں نے ہندوستان کو شکست دی وہ تاریخ میں سنہری حروف کے ساتھ لکھی جائے گی ہمیں اپنے اختلافات کو بالا تاک رکھ کے قران و سنت کے لیے ایک ہو جانا چاہیے ہمارا مشن قران و سنت ہے اللہ تعالی ہماری مدد عطا فرمائے شیخ جمیل الرحمن مرکز میں عید الاضحی کا تمام تر انتظامات شیخ جمیل الرحمن کے بڑے بیٹے عنایت الرحمن نے ادا کیے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات