
عیدالاضحٰی کے دوسرے روز بھی قربانی کے جانوروں کی آلائشیں تلف کرنے کیلئے زیرہ ویسٹ آپریشن جاری
اتوار 8 جون 2025 10:50
(جاری ہے)
عیدالاضحی کے پہلے روز تقریباً 47 ہزار چھوٹے جبکہ 33 ہزار سے زائد بڑے جانور قربان کئے گئے، اسلام آباد سیف سٹی میں قائم مرکزی کنٹرول سے سی ڈی اے ، اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی فول پروف سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کی نگرانی کی جارہی ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے کی نگرانی میں سی ڈی اے صفائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے بھر پور کوششیں کررہا ہے جس کی شہریوں نے تعریف کی ہے۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ ڈرون کیمروں کے استعمال کے ساتھ عرق گلاب ، فنائل اور چونے کے چھڑکاؤ کا عمل بھی جاری ہے- چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر اسلام آباد شہر کے پانچوں زونز میں یہ آپریشن زور و شور سے جاری ہے تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکیں۔2500 زائد عملہ سے زائد عملہ خاکروب، سپر وائزری سٹاف اور افسران ہنگامی بنیادوں پر اسلام آباد کے تمام سیکٹروں میں اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہا ہے، عید الضحی کے موقع پر 250 سے زائد گاڑیاں اور بھاری مشینری بھی اس خصوصی مہم کا حصہ ہیں- قربانی کے جانوروں کی اوجھڑیاں اور دیگر آلائشوں کو تلف کرنے کیلئے 55 مختلف مقامات پر 107 سے زائد گڑھے کھودے گئے ہیں، تمام گڑھوں میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق آلائشوں کو بائیو ڈیگریڈ ایبل پلاسٹک بیگ میں رکھ کر تلف کیا جا رہا ہے ۔ سی ڈی اے کی شہریوں سے تعاون کی اپیل قربانی کے جانور جگہ جگہ ذبح کرنے سے گریز کریں اور اجتماعی قربان گاہ کو ترجیح دیں، قربانی کے جانور کی آلائشیں بائیو ڈی گریڈیبل بیگ میں گھر کے قریب رکھیں تاکہ سی ڈی اے کا عملہ ان کو فوری طور پر اْٹھا کر لے جائے،اوجھڑیاں نالوں، جنگلوں وغیرہ میں ہرگز نہ پھینکیں اور نہ ہی کوڑے دانوں اور گاربیج ٹرالیوں و اسکپوں میں ڈالیں۔ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں متعلقہ یونین کونسل کے ذریعے صفائی اپریشن بھی دوسرے روز جاری ہے- اس موقع پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ تمام پرائیویٹ و کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائیٹیوں کی مینجمنٹ کمیٹیوں سے رابطے میں رہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر شہریوں کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی طور پر ہیلپ لائن نمبرز بھی جاری کئے گئے ہیں، شہری صفائی کے حوالے سے یا اْوجھڑیاں وغیرہ اٹھوانے کیلئے شہری سینی ٹیشن ہیلپ لائن نمبر 1334 یا 9213908 اور ٹیلی فون 9203216، 9211555, پر رابطہ کرسکتے ہیں۔شہری واٹس ایپ پیغام یا ایس ایم ایس کے ذریعے نمبر 03355001213 پر اپنے پیغامات بھیج سکتے ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت کے مطابق موصول ہونے والی شکایات کو بروقت اور ان کے فوری ازالے کو ممکن بنایا جارہا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ شہریوں کے بھرپور تعاون اور دی گئی ہدایات پر عملدرآمد سے ہی مطلوبہ نتائج حاصل کرکے بروقت صفائی سے شہر کو تعفن و بیماریوں سے بچایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جانوروں کی آلائشیں اور اوجھڑیاں وغیرہ مختص جگہوں پر ہی تلف کریں- چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر صفائی ایکشن پلان عیدالاضحی کے تیسرے دن بھی جاری رہے گا۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس میں شرکت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کے جاپان کے دورہ سے دوستی، ترقی اور تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی ، عظمیٰ بخاری
-
اسرائیلی وزیر اعظم کی طرف سے گریٹر اسرائیل کا اعلان عالمی امن کیخلاف سازش ہے‘طاہر محمود اشرفی
-
علی امین گنڈاپور کا (کل) کے پی میں سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا
-
زندگی کو امام حسین ؓکی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہی حقیقی کامیابی ہے،گورنر سندھ
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے رابطہ
-
گورنر سندھ کے متنازع بیانات جمہوریت پر حملہ اور کراچی کے عوام کی توہین ہے ، پاکستان تحریک انصاف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف غیرملکی دورے کے پہلے مرحلے میں تھائی لینڈ پہنچ گئیں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا بونیر میں سیلابی تباہی پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایکسائز اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت
-
وزیراعلی سندھ کا گورنرفیصل کریم کنڈی کو ٹیلی فون ، خیبر پختونخوا میں قدرتی آفات سے انسانی جانوں اور املاک کے نقصان پر اظہار افسوس
-
گورنرخیبرپختونخوا کا باجوڑ میں امدادی ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے پر گہرے رنج وغم کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.