Live Updates

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

اتوار 8 جون 2025 14:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور شاہی ظہرانے میں خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اتوار کویہاں گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ شاہی مہمان کے طور پر مدعو کرنے پر سعودی قیادت، خصوصا ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے حجاج کرام کے لیے مثالی انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں ولی عہد محمد بن سلمان ایک باوقار اور مقبول شخصیت ہیں۔اس موقع پرگورنرسندھ نے ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات