
عیدالاضحٰی ہمارے ایمان، قربانی، بے لوثی اور بھائی چارے کے جذبے کو زندہ کرنے کا دن ہے ،صدر مملکت آصف علی زرداری
پیر 9 جون 2025 10:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عیدالاضحٰی ہمارے ایمان، قربانی، بے لوثی اور بھائی چارے کے جذبے کو زندہ کرنے کا دن ہے کیونکہ یہ ہمیں حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیل ؑ کی بے مثال اطاعت، قربانی، تسلیم و رضا اور قناعت کی یاد دلاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمیں اللہ تعالیٰ کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری انفرادی اور اجتماعی کامیابی اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں مضمر ہے۔صدر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ ہر ایک کو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی اور بے لوثی کے جذبے سے سبق سیکھنے اور اسے اپنی زندگیوں میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے زور دیا کہ اس وقت معاشرے کے کمزور اور محروم طبقات کا سہارا بننا ناگزیر ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنے اردگرد ہر کسی کی مدد کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، ہم ہمیشہ ضرورت مندوں، بیماروں اور غریبوں کا خیال رکھیں گے۔آصف علی زرداری نے قوم سے کہا کہ وہ اپنے رویوں میں قربانی، محبت، بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ دیں اور بحیثیت قوم ایک دوسرے کا ساتھ دینے، ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونے اور پاکستان کو ایک عظیم اور خوشحال ملک بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگا کہ بحیثیت قوم اپنے دلوں کو نفرت اور تعصب سے پاک کرے گی۔ صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہماری قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے۔\932
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل نے ایک نئی سرخ لائن عبور کرلی، ہمارے حملے جاری رہیں گے، ایرانی وزیرخارجہ
-
اسلام آباد کے علاقائی بلڈ سینٹر کی ’پراسرار بندش‘ اور اس کے پیچھے چھپی کہانی!
-
پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے سرحدی علاقے میں آپریشن، مطلوب خارجی دہشتگرد ہلاک
-
بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 7 افراد ہلاک ہوگئے
-
’ایران اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ کروانا آسان ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثی کی پیشکش کردی
-
ایران کا میزائلوں اور ڈرونز سے ایک اور حملہ، 9 اسرائیلی ہلاک، 200 سے زائد زخمی
-
اسرائیل کا ایرانی شہر بوشہر پر فضائی حملہ،جنوبی پارس گیس فیلڈ پر بمباری
-
عمران خان کی مشاورت کے بغیر وزیراعلیٰ علی امین بجٹ منظور نہیں کریں گے
-
سیاسی، فوجی اور اقتصادی محاذوں پر اسلامی ممالک کی مشترکہ حکمت عملی وقت کا تقاضا ہے
-
کون سی قوتیں ہیں جو اقتدار تک عوام کی رسائی کو روکتے ہیں؟
-
خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی بجٹ میں 11 فیصد اضافہ کردیا
-
اسرائیل اور ایران کے مابین تنازعے میں امریکہ کہاں کھڑا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.