Live Updates

عیدالاضحی ہمارے ایمان، قربانی، بے لوثی اور بھائی چارے کے جذبے کو زندہ کرنے کا دن ہے ،صدر مملکت

آصف علی زر داری نے نماز عید ایوان صدر میں منائی ، لوگوں سے عید ملے ، مبارکباد دی ، ملک کی خوشحالی و ترقی کیلئے دعائیں

پیر 9 جون 2025 14:00

ا سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور ایوان صدر کے عملے کے ہمراہ یہاں ایوان صدر میں عیدالاضحی کی نماز ادا کی۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے دعائیں کیں۔

(جاری ہے)

صدر مملکت کے ہمراہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر بخاری، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

نماز عید کے بعد صدر مملکت لوگوں سے عید ملے اور ان کو عید کی مبارکباد بھی دی۔صدر مملکت نے کہاکہ عیدالاضحی ہمارے ایمان، قربانی، بے لوثی اور بھائی چارے کے جذبے کو زندہ کرنے کا دن ہے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات