Live Updates

ظ*راہول ڈیم، جامشورہ اور صوابی میں نہاتے ہوئی2 بچوں سمیت 6 افرادڈوب کر جاں بحق

-تینوں لڑکے پی ڈبلیو ڈی کے رہائشی تھے، صوابی میں سٹیفا نہر میں بھی ڈوبنے والی2 نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں، ہری پور میں تربیلہ ڈیم پر نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب گئے جن میں سے 2 بچوں کو مقامی افراد نے بچالیا تاہم 2 بچے جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نکال لی گئیں

پیر 9 جون 2025 16:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2025ء)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے راول ڈیم میں 3 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، تینوں لڑکے پی ڈبلیو ڈی کے رہائشی تھے،جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شاہ زیب اور عبدالہادی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ تیسرے نوجوان عبدالاحد کو بھی ڈیم سے نکال لیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق عبدالاحد کی حالت نہایت تشویشناک ہے اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں 3 نوجوان نہانے کے غرض سے گئے تھے کہ اسی دوران تینوں نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے،پولیس کے مطابق پی ڈبلیو ڈی کے رہائشی سید حسین مہدی، شاہزیب اور عبدالاحد سیروتفریح کیلئے راول ڈیم آئے تھے۔ نہاتے ہوئے تینوں ڈوب گئے۔ پاکستان نیوی کے غوطہ خوروں نے ایک لاش اور دو کو بے ہوشی کی حالت میں باہر نکالا تاہم بعد میں وہ دونوں بھی زندگی کی بازی ہار گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نعشوں کو راول ڈیم سے نکالا اور ہسپتال منتقل کیا۔راول ڈیم میں نوجوانوں کے ڈوب جانے کے بعد پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت راول ڈیم میں نہانے پر پابندی عائد ہے۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے راول ڈیم میں نہانے پر عائد پابندی کی مکمل پاسداری کی ہدایت بھی کی ہے۔

دوسری جانب صوابی میں سٹیفا نہر میں بھی ڈوبنے والی2 نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔پشاور کے رہائشی دو نوجوان گزشتہ روز نہر میں نہاتے ہوئے ڈوبے تھے۔اسی طرح جامشورو میں دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 4 نوجوان ڈوب گئے۔ ڈوبنے والے دو افراد کو زندہ کال لیا گیا ہے جبکہ ایک کی لاش ملی ہے۔اسی طرح ہری پور میں تربیلہ ڈیم پر نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب گئے جن میں سے 2 بچوں کو مقامی افراد نے بچالیا تاہم 2 بچے جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے دونوں بچوں کی لاشیں نکال کر ٹراما سینٹر منتقل کر دی۔ تربیلہ ڈیم میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت احمد اور ارسلان کے ناموں سے ہوئی۔ ہری پور عیدالاضحیٰ کا دوسرے دن نہانے پر پابندی کے باوجود بچے تربیلا ڈیم پر پہنچے اور نہانے کے کے دوران جھیل میں ڈوب گئے۔ہری پور میں چکائی کے قریب تربیلہ ڈیم پر نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب گئے تھے۔ ڈوبنے والے بچوں کی عمریں 12 سے 15 سال کے درمیان تھیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات