Live Updates

غ* کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعہ کی بنیادی وجہ ہے، رانا تنویر حسین

m قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان کے مطابق کشمیر کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے اس لیے جب تک کشمیر کا تنازعہ حل نہیںہوتا خطے میں امن قائم نہیں رہ سکتا،وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق

پیر 9 جون 2025 16:25

uمریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2025ء)وفاقی وزیربرائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعہ کی بنیادی وجہ ہے، قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان کے مطابق کشمیر کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے اس لیے جب تک کشمیر کا تنازعہ حل نہیںہوتا خطے میں امن قائم نہیں رہ سکتا۔ کشمیر کی آزادی کے ساتھ ہی پاکستان مکمل ہو گا اور کشمیری مسلمان آزادی کی نعمت سے مستفید ہو ں گے۔

انہوںنے کہا کہ دنیا مسئلہ کشمیر پر توجہ نہیں دے رہی تھی مگر اب دنیا کی سوچ بدل رہی ہے اور ذیادہ تر ممالک نیوٹرل یا پاکستان کے ساتھ ہیں جبکہ چین، ترکی اور آذربائیجان نے کھل کر پاکستانی مؤقف کی حمایت کی ہے۔ اپنے آبائی گاؤں ننگل کسوالہ مریدکے میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے تبدیلی موسمیات رانا احمد عتیق انور، سابق چیئرمین رانا ماجد نواز کے ہمراہ نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان نے سقوط ڈھاکہ کابدلہ لے کر پہلی بار خوشی سے سرشار ہو کر عید منائی ہے اور افواج پاکستان نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہ بھارت خطے کا ہیڈ ماسٹر بن کر بالا دستی کی کوشش میں تھا مگر چار پانچ گھنٹے کی جنگ نے اس کا خواب چکنا چور کر دیا۔ اب اس کے تمام ہمسایہ ممالک بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر بات کر رہے ہیں اور بھارتی سپر پاور کا تاثر ختم ہو چکا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کے سب سے قریبی ساتھی روس نے پہلی بار اس کے ساتھ کھڑا ہونے سے انکار کر دیا ہے جبکہ امریکہ کھل کر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی وفد کا والہانہ خیر مقدم کیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستان واحد ملک کے جس کے ساتھ دوست ممالک کھل کر کھڑے رہے جبکہ بیشتر ممالک نے نیوٹرل رہ کر پاکستانی مؤقف کی تائیدکی ہے۔ چین، ترکی اور آذری بائیجان نے پاکستان کی مکمل حمائت کی ہے اور ہمیں ہر سطح پر سفارتی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسئلہ کشمیرسرد خانے میں ڈال دیا گیا تھا اور دنیا ا س کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی تھی مگر اب یہ مسئلہ دوبارہ زندہ ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا منشور عوام کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات دینا ہے مگر ہمیں آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر عمل کرنا ہے جس وجہ سے ہم بہت ذیادہ ریلیف دینے سے قاصر ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ میاں نواز شریف نے کشکول توڑ دیا تھا اور آئی ایم ایف کو خیر بعد کہہ دیا تھا مگر عمرانی دور نے پاکستان کو دوبارہ آئی ایم ایف کے شکنجے میں جکڑ دیا مگر ایک دو سال میں دوبارہ اس سے جان چھڑوا کر معاشی ترقی لائیں گے۔

بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے رانا تنویر حسین نے کہا کہ ان کی کوئی تحریک کامیاب نہیں ہو سکتی اور انہیں سوچناچاہئے کہ وہ خود سات کمروں پر مشتمل گھر میں مرغ مصلم کھا رہے ہیں اب دوسرے قیدیوں کے لیے ایسی سہولت کا مطالبہ کیوںنہیںکرتی انہوںنے کہا کہ اپنے لیے عدالتوں سے جلد کیسوں کی سماعت کا مطالبہ کرنے والا ا ب عام قیدیوں کے لیے ایسی سہولت کیوںنہیں مانگتا۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے اس موقع پر اپنے والدین، بڑے بھائی رانا افضال حسین (سابق ایم این ای) اور اپنے بیٹے کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور بچوں میں عیدی تقسیم کی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات