ْخواندگی کی شرح 60 فیصد ،مردوں میں 68 فیصد،خواتین میں شرح خواندگی 52 فیصد ہو گئی‘ اقتصادی سروے رپورٹ

پیر 9 جون 2025 17:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)اقتصادی سروے کے مطابق ایک سال میں پاکستان میں خواندگی کی شرح 60 فیصد ،مردوں میں شرح خواندگی 68 فیصد،خواتین میں شرح خواندگی 52 فیصد ہو گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ خواندگی کی شرح میں پنجاب کا پہلا نمبر رہا جہاں66 فیصد آبادی پڑھی لکھی، سندھ 57 فیصد سے زائد شرح کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ خیبر پختونخوا ہ51 فیصد کے ساتھ تیسرے اوربلوچستان 42 فیصد شرح کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔

(جاری ہے)

سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ گزشتہ سال کے اعدادوشمار میں سکول سے باہر بچوں کا ڈیٹا دستیاب ہی نہیں جبکہ سال 2022 اور 2023 کے اعدادوشمار شامل کردیئے گئے۔اسی طرح سال 2022 ،2023 کے اعدادوشمارکے میں بتایا گیا کہ38 فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں، سکول سے باہر بچوں میں لڑکوں کی شرح 35 فیصد اور لڑکیوں کی تعداد 42 فیصد ریکارڈ ہوئی جبکہ سکول سے باہر بچوں میں پنجاب پہلے، خیبر پختونخوا ہ دوسرے ،سندھ تیسرے جبکہ بلوچستان چوتھے نمبر پررہا۔