
امن کے موقف کی سب حمایت کرتے ہیں جنگ کی حمایت کوئی نہیں کر سکتا، بلاول بھٹو
انشاءاللہ امن کا پیغام جیت جائے گا، مودی کاجنگ اور نفرت کا پیغام ہار جائے گا، پاکستان اور بھارت کے عوام امن چاہتے ہیں، ہم نفرت اور تقسیم کے بیانیے کو دفن کر دیں گے، سربراہ پاکستانی وفد کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
منگل 10 جون 2025
12:10

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نفرت، تقسیم اور لڑائی کی باتیں دفن کردیں گے۔
ہم مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں ماضی کی طرف نہیں، ہمارے خطے میں امن سب کے حق میں ہے۔ امن کیلئے آواز اٹھانے والے ہی کامیاب ہونگے۔ بھارت سے غیر مشروط اور جامع مذاکرات چاہتے ہیں۔ مسائل کا حل جنگ سے نہیں مذاکرات سے ہے۔ مسئلہ کشمیر اب بھی حل طلب ہے۔برطانوی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی پانی بند کرنے کی دھمکی جنگ کے مترادف ہے۔گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی ارکان پارلیمان نے تفصیل سے پاکستان کا موقف سنا۔ جن برطانوی ارکان سے ملاقاتیں کیں وہ سب امن پسند ہیں، برطانیہ کے بھارت اور پاکستان کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں۔ کشمیر کا مسئلہ تقسیم کا غیرمکمل ایجنڈا ہے۔ معاشی، سماجی، سیاسی، سفارتی ہر سطح پر امن کا مقدمہ تگڑا ہے۔ بھارت کا جنگ کا مقدمہ جھوٹ، نفرت اور عوام کو تقسیم کرنے پرمبنی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ برطانیہ بھارت سے تجارتی ڈیل کا فائدہ اٹھانا چاہتا ہے تو اسے جنگ سے روکنا ہو گا اگر پاکستان اور بھارت تجارت کر رہے ہوں گے تو برطانیہ کو بھی فائدہ ہو گا۔بلاول بھٹو کی قیادت میں سفارتی وفد نے برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری ہیمش فالکنر سے بھی ملاقات کی، بھارتی فوجی اشتعال انگیزیوں کے تناظر میں خطے میں بڑھتی کشیدگی پر گفتگو کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
معافی مانگنے سے الیکشن ہار کر بھی حکومت اور وزرات عظمٰی کاملنا بھی ممکن ہوجاتا ہے؟
-
خیبرپختونخوا میں کل سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
-
حافظ آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات
-
عالمی مارکیٹ سے مہنگی گیس کی خریداری کیلئے حکومت نے مقامی گیس کی پیداوار کم کروا دی
-
یوکرین جنگ: پوتن ٹرمپ ملاقات اور یو این کا تنازع کے منصفانہ حل پر زور
-
غزہ: اسرائیل سے امدادی قافلوں کے محافظوں پر حملے روکنے کا مطالبہ
-
یوکرین: یو این اور شراکت داروں کا امدادی قافلہ جنگ زدہ کیرسون پہنچ گیا
-
افغانستان: طالبان کا چار سالہ دور امدادی ضرورتوں میں اضافہ، یو این ادارہ
-
تیل کے وسیع ذخائر کے دعووں کے باوجود ملک میں تیل و گیس کی پیداوار 20 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
-
وزیراعظم کی ہدایت ، سیاحتی مقامات پر سفر ، آمد و رفت بارے اہم ایڈوائزری جاری
-
پاکستانی دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں
-
عطا اللہ تارڑ کا این اے 66 ضمنی انتخابات کیلئے بلال فاروق تارڑ کی بطور ن لیگ امیدوار نامزدگی پر اظہار تشکر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.