ْ آمدہ الیکشن کے اندر پاکستان پیپلزپارٹی دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہوگی،شگفتہ نورین کاظمی

منگل 10 جون 2025 13:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)نائب صدر وممبر آرگنائزنگ کمیٹی پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ آزاد جموں وکشمیر شگفتہ نورین کاظمی نے کہا ہے کہ کہ وزیر بلدیات ودیہی ترقی وجنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور پر تنفید کرنے والے اپنی اوقات میں رہیں فیصل ممتاز راٹھور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حقیقی سپاہی اور پیپلزپارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ فیصل ممتاز راٹھور نے پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی جنگ لڑی انھوں نے ہر فورم ہر محاذ پر پیپلزپارٹی کا جھنڈا تھامے رکھا اب الیکشن کی آمد کو کچھ وقت رہ چکا ہے چند سیاسی عناصر جن کو اپنی شکست واضح نظر آ رہی ہے وہ فیصل ممتاز راٹھور کے خلاف پراپیگنڈہ کر رہے ہیں ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں آمدہ الیکشن کے اندر پاکستان پیپلزپارٹی دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر ان شاء حکومت بنائے گی اور عوامی محرومیوں کا ازالہ کرے گی ایک بار پھر پاکستان پیپلزپارٹی کا جیالا وزیراعظم بنے گا۔