لاہور ہائیکورٹ،مینارِ پاکستان جلسہ کی اجازت نہ دینے پر ضلعی انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی

منگل 10 جون 2025 15:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کو22 مارچ کو مینارِ پاکستان جلسے کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کی دائر درخواست پر سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی،پی ٹی آئی رہنما اکمل باری کے وکیل خرم لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ جلسے کیلئے ڈی سی لاہور سید موسی رضا سے رجوع کیا گیا،لیکن انہوں نے درخواست کا فیصلہ نہ کیا،بعدازاں عدالت سے رجوع کرنے پر درخواست مسترد کر دی گئی،عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ درخواست اور ریکارڈ طلب کر لیا۔