
مودی راج میں مسلم شناخت جرم بن گئی، گاؤ رکھشا کے نام پر متعددپرتشدد کارروائیاں
حملہ آوروں نے جے شری رام کے نعرے لگائے ڈرائیور پر حملہ کیا، موبائل اور نقدی چھین لی اور پولیس پر بھی پتھراؤ کیا‘ٹائمز آف انڈیا
منگل 10 جون 2025 16:44
(جاری ہے)
انڈین ایکسپریس کے مطابق ریاستی حکومت نے فوری کارروائی کا حکم دیا۔
کرناٹکا کے کمل نگر اور بیدر میں بھی گائے کے ذبح کے الزامات پر ہندوتوا کارکنوں نے احتجاجی مظاہرے کیے، دکانیں بند کرائیں، اور پولیس کے دباؤ پر متعدد مسلمانوں کو گرفتار کیا گیا۔ ہندوستان ٹائمز ن کی رپورٹ کے مطابق آسام میں عید الاضحیٰ کے موقع پر پانچ اضلاع میں مویشی ذبح کرنے کے الزام میں 16 سے زائد مسلمانوں کو آسام مویشی تحفظ ایکٹ کے تحت حراست میں لے لیا گیا۔متھرا، اوڑیشہ اور عبرسنگھ میں بھی مشابہہ واقعات پیش آئے جہاں گائے کے گوشت کی موجودگی یا ذبح کے الزامات پر مسلمان نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ بعض علاقوں میں کشیدگی اتنی بڑھی کہ مذہبی اجتماعات تک محدود کر دیے گئے۔ اسی دوران کانگریس لیڈر شاہجہان میاں کے خلاف انتقامی کارروائی دیکھنے میں آئی، جنہوں نے بی جے پی کی قربانی مخالف پالیسیوں پر تنقید کی تھی۔ ان کے گھر پر حملہ کیا گیا اور ان پر مقدمہ درج ہوا۔ حقوقِ انسانی کی تنظیموں نے اس صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دی وائرکے مطابق 2014 سے 2024 تک گائے کے نام پر کیے گئے تشدد کے 97 فیصد واقعات مودی حکومت کے دوران پیش آئے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیلی حملوں میں مزید 60 فلسطینی شہید، امدادی مراکز بھی نشانہ بننے لگے
-
میں بھارتی عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں‘بلاول بھٹو
-
امریکا آسٹریلیا اور برطانیہ کے ساتھ آبدوز معاہدے پر نظر ثانی کرے گا
-
مودی کا جنگی جنون، بھارتی معیشت کی راہ میں رکاوٹ ، عالمی بینک کی تشویشناک رپورٹ
-
مودی حکومت کے جنگی عزائم میں تیزی‘بھارت کی پاکستان کو دباؤ میں لانے کی نئی حکمت عملی تیار
-
اسرائیل نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کیلئے امریکا کو آگاہ کردیا
-
ٹرمپ نے گولڈ کارڈ کیلئے ویب سائٹ لانچ کردی
-
ایٹمی ہتھیاروں کی تلاش میں نہیں ہیں، ایران کی امریکہ پر تنقید
-
امریکہ کی اقوامِ متحدہ کے دو ریاستی حل کانفرنس سے دور رہنے کی اپیل
-
سی آئی اے کے تجزیہ کار کو 37 ماہ قید کی سزا
-
عالمی بینک نے ایٹمی توانائی کی فنانسنگ پر عائد پابندیاں اٹھالیں
-
ایران کے یورینیم افزودگی روکنے پر راضی ہونے کی امید کم ہے، ٹرمپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.