Live Updates

بجٹ تقریر ، وزیر خزانہ کا اتحادی حکومت میں شامل سیاسی جماعتوں کے قائدین کا شکریہ

منگل 10 جون 2025 22:00

بجٹ تقریر ، وزیر خزانہ کا اتحادی حکومت میں شامل سیاسی جماعتوں کے قائدین ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اور نگزیب نے اتحادی حکومت میں شامل سیاسی جماعتوں کے قائدین کا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

بجٹ تقریر کے دور ان انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت میں شامل سیاسی جماعتوں کی قیادت خصوصا میاں محمد نواز شریف ، بلاول بھٹو، خالد مقبول صدیقی، چوہدری شجاعت حسین، عبدالعلیم خان اور خالد حسین مگسی کی رہنمائی کے لیے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات