Live Updates

کسی بھی بھارتی حملوں و محاذ آرائی کے خلاف افواج پاکستان کے ساتھ ہر محاذ پر یکجہتی و حمایت آخری سانس تک کرتے رہیں گے، سید جنید احمد شاہ باپو

منگل 10 جون 2025 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء) تحریک محبان اولیا انٹرنیشنل کے سرہرست اعلی سخی سید جنید احمد شاہ باپو نے کہا ہے کہ عید قربان صبر و شکر کا درس دیتی ہے اس عید سے قبل بھارتی جنون۔ تکبر اور جارحیت کو پاکستانی قوم۔ سپہ سالار فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے ساتھ پاک افواج نے بھارتی عزائم خاک میں ملادیئے۔ جس پر پاک افواج کو خراج تحسین پیشں کرتے ہیں پوری قوم کے ساتھ ساتھ علما و مشائخ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور عہد کرتے ہیں کہ شہدا کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔

عالمی قوتیں بھارت کی آبی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں جاری تسلط پاکستان جاری ہے عالمی قوتیں اسکا نوٹسں لیں۔ ورنہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کا قلع قمع کردینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بزدل بھارت رات کی تاریکی میں حملہ کرکے یہ سمجھ رہا تھا کہ اسکا جنگی جنون پورا ہوگا لیکن پاک فضائیہ نے رافیل۔ ڈراون سمیت طیاروں کو مار گرایا اور سید العالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنت مبارکہ پر عمل کرتے ہوئے دن کی روشنی میں فیلڈ مارشل چیف آف آرمی جنرل عاصم منیر کی قیادت میں دن کی روشنی میں بھارت فوجی تنصیبات حملے کرکے بھارتی سورماوں کو زمین چٹادی۔

جس پر پاکستانی عوام کو پاک فوج پر فخر ہے۔ سخی سید جنید باپو نے کہا کہ مودی کا فاشٹ چہرہ پوری دنیا کے سامنے آگیا ہے بھارت کے ان حملوں کا منہ طور جواب پاک فوج ہر سطح پر دے دیا ہے اور پوری قوم پاک افواج کے ساتھ یکجہا ہے۔ اور کسی بھی بھارتی حملوں و محاذ آرائی کے خلاف افواج پاکستان کے ساتھ ہر محاذ پر یکجہتی و حمایت میں دفاع پاکستان آخری سانس تک کرتے رہیں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات