Live Updates

عوام دشمن بجٹ سے مزید مسائل جنم لیں گے، اسلم فاروقی

بڑھتی مہنگائی، آئین و قانون کی عدم حکمرانی جمہوریت کی تباہی ہے،ایم کیو ایس سی

منگل 10 جون 2025 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور آئین و قانون کی عدم حکمرانی جمہوریت کی تباہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی ٹان میں ایم کیو ایس سی کے ذمہ دارں اور معززین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے آئین و قانون کی پامالی کے لیے نہیں بلکہ انصاف کے اعلی معیار لیے عظیم قربانیاں دی تھی مگر افسوس آج 14مئی کو پنجاب اور کے پی کے میں انتخابات نہ کرانے والے ملک کے سپریم لا آئین پاکستان کے غدار اور عدالت عظمی کے فیصلے کی دھجیاں اڑانے والے انصاف کے کٹہرے سے بھی باہر ہیں اور حکومت کے مزے بھی لوٹ ریے ہیں تاہم بزرگوں اور شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور آئین و قانون کی بالادستی اور انصاف کے اعلی معیار کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

دریں اثنا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ آئندہ مالی سال 26-2025 کے وفاقی عوام دشمن بجٹ سے مزید مسائل جنم لیں گے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں خوشحالی اور معاشی استحکام تب آئے گا جب لوگوں کی قوت خرید بڑھے گی اور قوت خرید تب بڑھے گی جب لوگوں کی آمدنیاں بڑھیں گی، جب روزگار کے وسیع تر مواقع ملیں گے اور جب مہنگائی کا خاتمہ ہوگا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات