Live Updates

{استحکامِ پاکستان پارٹی کے دوسرے یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد

ش*مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے کیک کاٹا، پاک فوج کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ٓصدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی قیادت میں خدمت کا سفر جاری رہے گا: رہنماوں کا اظہار خیال

منگل 10 جون 2025 20:45

ش*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء) استحکامِ پاکستان پارٹی کے دوسرے یوم تاسیس پر مرکزی سیکرٹریٹ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے شرکت کی اور یوم تاسیس کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب میں معرکہ حق و باطل میں فیلڈ مارشل کی ولولہ انگیز سربراہی اور صدر استحکام پاکستان پارٹی و وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی قیادت کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب میں میاں خالد محمود، رانا نذیر احمد خان ایم پی اے شعیب صدیقی نائب صدر پنجاب میاں جنید ذوالفقار، صدر جنوبی پنجاب تحسین نواز گردیزی، ہارون گل، رانا جاوید اقبال، صدر شعبہ خواتین پنجاب تسکین خاکوانی، صدر لاہور ڈاکٹر جویریہ سہروردی، ثنائ عدیل، روبینہ سلہری اور صدر آئی پی پی یوتھ ونگ غضنفر علی عامر سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

آئی پی پی رہنماؤں نے اپنے پیغام میں کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کے دوسرے یوم تاسیس پر تمام کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ رہنماؤں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دوہری مبارکباد پیش کرنے کا دن ہے، قوم کو عید اور یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہمارے آباو اجداد نے جانوں کے نذرانے پیش کر کے یہ خطہ حاصل کیا، آئی پی پی بانی پاکستان کو بھی خراج تحسین کرتی ہے۔

ہمارا ایمان ہے کہ پاکستان قیامت تک قائم رہنے کے لئے معرض وجود میں آیا ہے۔ آئی پی پی کو اللہ نے عبدالعلیم خان کی صورت میں بہترین قیادت دی ہے۔ انشائ اللہ ان کی قیادت میں ہماری جماعت اچھے نتائج دے گی۔ صدر آئی پی پی کی نیک نیتی کی وجہ سے چھ ماہ کی پارٹی کو کامیابیاں ملیں۔ انہوں نے کہا ک ہم نے محنت کے ساتھ ساتھ اپنی سمت بھی درست رکھنی ہے۔

پارٹی منشور اور صدر آئی پی پی کی قیادت پر بھروسہ کریں گے۔اپنے اپنے علاقوں میں محنت کر کے پارٹی کا قافلہ بڑھائیں گے۔ پاکستان ہے تو سب کچھ ہے، ہمارا کم ظرف دشمن سے مقابلہ ہے۔ سید عاصم منیر کی سربراہی میں ہونے والی فتح کو پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے۔ دنیا ہمیشہ فتح یاب ہونے والوں کی ہی عزت کرتی ہے۔ دیگر سیاسی جماعتوں کو اٹھارہ سالوں بعد بھی ایوان میں نمایندگی نہیں ملی۔

انشائ اللہ اگلے انتخابات میں حیران کن نتائج دیں گے۔ معرکہ حق کنونشن میں آئی پی پی نے پاک فوج کو جو خراج تحسین پیش کیا وہ مثالی ہے۔ خراج تحسین کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اگلا معرکہ حق کنونشن 22 جون کو بھکر میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ زندہ دلان لاہور کو یوم تاسیس کی تقریب میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 177 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں سے آئی پی پی واحد جماعت ہے جس نے صرف چھ ماہ میں وفاق اور پنجاب میں نمائندگی حاصل کی۔

صدر آئی پی پی کا وفاقی کابینہ میں بطور وزیر موجود ہونا پارٹی کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر آئی پی پی بطور وزیر مواصلات 120 ارب سے زائد کے بجٹ سے عوامی خدمت کر رہے ہیں۔ بطور اتحادی جماعت وفاق اور صوبے میں سیاسی کردار ادا کر رہے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں معرکہئ حق کنونشن سے یکجہتی کو فروغ دے رہے ہیں۔ پاکستانی عوام بہادر پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے۔ فیلڈ مارشل کی اعلی قیادت اور بہترین جنگی حکمت عملی کی وجہ سے پوری دنیا میں ملک کا وقار بلند ہوا، خراج تحسین پیش کرتے۔ وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور کابینہ کو کامیاب سفارت کاری پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ تقریب کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات