Live Updates

پاکستان پیپلز پارٹی مشاورت کے بعد پارلیمنٹ ہائوس میں بحث کے دوران بجٹ پر اپنی تجاویز پیش کرے گی، سیدہ نفیسہ شاہ

منگل 10 جون 2025 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سیدہ نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی مشاورت کے بعد پارلیمنٹ ہائوس میں بحث کے دوران بجٹ پر اپنی تجاویز پیش کرے گی، پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کو 25 کروڑ عوام کے مینڈیٹ سے زیادہ اپنے بانی کو بچانے کی فکر ہے اور بجٹ تقریر کے دوران انہوں نے غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیا۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال کی نسبت مہنگائی میں کمی آئی ہے اور شرح نمو میں اضافہ ہوا ہے جو اچھی خبریں ہیں لیکن زرعی شعبہ کی پیداوار کم ہوئی ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب فوڈ سیکورٹی متاثر ہوتی ہے تو اس کا اثر عام آدمی پر پڑتا ہے۔ سیدہ نفیسہ شاہ نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنی تجاویز بجٹ اجلاس میں دے گی۔ انہوں نے سوشل ویلفیئر کے شعبوں میں بہتری کے ساتھ ساتھ عوام کو مزید ریلیف دینے کی تجویز دی۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات