Live Updates

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں اضافہ اور دانش سکولوں کا قیام خوش آئند اقدامات ہیں،میر عطاء اللہ محمدزئی

بدھ 11 جون 2025 00:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے نائب صدر میر عطاء اللہ محمدزئی نے متوازن،عوام دوست اور عوامی فلاحی بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کے اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی مشکلات کے باوجود وفاقی حکومت نے متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں اضافہ اور غریب طلباء و طالبات کے لیے دانش سکولوں کا قیام خوش آئند اقدامات ہیں، انھوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کو ریلیف اور تاجروں کو ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے جبکہ آمدن اور ترسیلات زر کے پیش نظر رکھ کر تمام طبقات کے لوگوں کو بجٹ میں ریلیف دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے نائب صدر میر عطاء اللہ محمدزئی نے کہا کہ کسانوں کو بغیر کسی ضمانت کے ایک لاکھ روپے تک قرضے کی فراہمی، ٹیکس اصلاحات، بلوچستان اور فاٹا کے منصوبوں کی بجٹ میں منظوری اہم اقدامات ہیں جس سے ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہوگا
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات