
پرتشدد کارروائیاں ختم نہ ہوئیں تو میانمار کا راستہ مزید تباہ کن، جولیا بشپ
یو این
بدھ 11 جون 2025
03:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 جون 2025ء) میانمار کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ جولیا بشپ نے جنرل اسمبلی کو بتایا ہے کہ ملک تین ماہ قبل آنے والے تباہ کن زلزلے کے اثرات سے اب تک نہیں نکلا جبکہ خانہ جنگی اور تشدد بدستور جاری ہے جس میں ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔
انہوں نے متحارب فریقین کے مابین جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسا نہ ہو سکا اور لوگوں کی ضروریات پر توجہ نہ دی گئی تو میانمار میں مشمولہ و پائیدار امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔
زلزلے سے تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے پر متاثرین کے درمیان کھڑے ہو کر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگ جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں تاکہ وہ امن سے رہ سکیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ اگرچہ چند فریقین نے زلزلے کے بعد جنگ بندی کا اعلان بھی کیا تھا لیکن بڑی حد تک اس پر عمل نہیں ہوا۔ شہریوں کے تحفط کو ترجیح دی جانی چاہیے اور مشمولہ و پائیدار امن کو مشترکہ ہدف ہونا چاہیے۔ اگر لڑائی بند نہ ہوئی تو ملک تباہی کی جانب بڑھتا رہے گا۔
متنازع انتخابات
جولیا بشپ نے خبردار کیا کہ تشدد خاتمے اور مشمولہ و شفاف انتخابی عمل کے بغیر ملک میں بڑے پیمانے پر عوامی مزاحمت اور عدم استحکام دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوج بھی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے جبکہ بہت سے سیاسی رہنما بدستور قید میں ہیں۔ ایسے حالات میں مشمولہ انتخابات پر سوالیہ نشان کھڑا ہے۔
خصوصی نمائندہ نے ملک کے منتخب جمہوری رہنما ون میئنٹ اور آنگ سان سو کی سمیت ناجائز طور پر قید کیے گئے تمام لوگوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔
روہنگیا کی ابتلا
جولیا بشپ نے بتایا کہ میانمار میں روہنگیا لوگوں کو بدترین حالات کا سامنا ہے جن کی ایک بڑی تعداد بنگلہ دیش میں پناہ گزین ہے۔ دونوں ممالک میں تقریباً 80 فیصد روہنگیا غربت میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ میانمار کی ریاست راخائن میں ان کی بڑی تعداد آباد ہے جسے ملکی فوج اور اس کی مخالف آراکان آرمی دونوں سے جبری بھرتیوں سمیت حقوق کی پامالیوں کا خطرہ لاحق ہے۔
امدادی وسائل کی شدید قلت کے باعث بنگلہ دیش کے ساحلی شہر کاکس بازار میں رہنے والے روہنگیا پناہ گزینوں کو دی جانے والی غذائی مدد میں بڑے پیمانے پر کمی آئی ہے جبکہ انہیں تعلیمی سہولیات سے بھی محرومی کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میانمار میں روہنگیا سمیت تمام آبادی کو تحفظ، احتساب اور مواقع کی ضمانت ملنی چاہیے اور تنازع، تفریق اور حقوق کی سلبی کے بنیادی اسباب پر قابو پانا ضروری ہے۔
مزید اہم خبریں
-
صحافی خاور حسین کی لاش ملنے کا معاملہ، دوبارہ پوسٹ مارٹم مکمل، تحقیقات جاری
-
کیپیٹل مارکیٹ میں ریکارڈ اضافہ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں نمایاں تیزی
-
کراچی کے صحافی بڑی تعداد میں خاور حسین کے آبائی گاوں پہنچ گئی
-
ایک اہم عینی شاہد ملا ہے جس نے خاورحسین سے بات کی تھی،ایڈیشنل آئی جی
-
چیف جسٹس آف پاکستان/چیئرمین کی زیرصدارت لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کا 45واں اجلاس
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے سویڈن کی سفیر الیگزینڈرا برگ وان لنڈے کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور ماحولیاتی تعاون پر گفتگو
-
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیرصدرات کوئٹہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ سے متعلق اہم اجلاس
-
ریلوے اسٹیشن لاہور پر ایل ڈبلیو ایم سی کا صفائی آپریشن،250 سے زائد ورکرز صفائی ستھرائی پر مامور
-
حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت، عدالت کا پولیس کو قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
-
ڈاکٹر مصدق ملک سے جی جی جی آئی کی کنٹری ریپرزینٹیٹو کی ملاقات، سبز ترقی پر تعاون پر زور
-
وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے مشرق وسطیٰ، افغانستان اور پاکستان ہمیش فالکنرسے ملاقات
-
کوآپریٹو فارمنگ چھوٹے کاشتکاروں کی پیداواری صلاحیت اور منافع میں اضافہ کرنے میں مدد کرتی ہے.ویلتھ پاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.