Live Updates

بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا، نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا، وزیراعظم

سٹاک مارکیٹ کا 1 لاکھ 24 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچنا کاروباری طبقے اور سرمایہ کاروں کے عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا مظہر ہے؛ شہباز شریف کا بیان

Sajid Ali ساجد علی بدھ 11 جون 2025 15:16

بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا، نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون 2025ء ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا، تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ کی ریکارڈ سطح پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ کا 1 لاکھ 24 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچنا کاروباری طبقے اور سرمایہ کاروں کے عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا مظہر ہے، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے باہر آ چکا ہے اور یہ ایک معاشی معجزہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی میں کمی، زرمبادلہ کے ذخائر، ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ حکومت کی معاشی ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، اب پوری قوم کو مل کر عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے کام کرنا ہوگا، پاکستان کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے کے لیے حکومتی اقدامات جاری رہیں گے اور موجودہ معاشی بحالی کو تاریخ میں ایک مثالی موڑ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف کا وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پچھلے سوا سال میں ملک نے بے انتہا چیلنجز کا سامنا کیا اور عام آدمی نے قربانی دی، تنخواہ دار طبقے نے پچھلے بجٹ میں بوجھ اٹھایا، اشرافیہ کو اس سوال کا جواب دینا ہوگا کہ انہوں نے کتنا اور تنخواہ داروں نے کتنا ٹیکس دیا، پچھلے سوا سال میں ملک نے بے انتہا چیلنجز کا سامنا کیا اور عام آدمی نے قربانی دی، مشکل حالات میں حکومت نے جو کارکردگی دکھائی ہے وہ کوئی معمولی کامیابی نہیں، پاکستان کو اب ٹیک آف کرنا ہوگا، ہم نے جس دشمن کو شکست فاش دی وہ پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کرسکتا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات