Live Updates

ہمایوں خان کا بلاول بھٹو زرداری کو خراجِ تحسین

بلاول بھٹو زرداری کی قیادت اور سفارتی مہارت بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی بہترین پہچان ہیں، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی

بدھ 11 جون 2025 18:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی ہمایوں خان نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت اور سفارتی مہارت بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی بہترین پہچان ہیں۔ اپنے بیان میں ہمایوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کی صلاحیت نے آپ کو دنیا بھر میں عزت اور تعرف دیا ہے، پاکستان کے مفادات اور عالمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے بلاول بھٹو زرداری کی انتھک کوششیں ہیں۔

انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کی سوچ نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کی تشکیل اور دیگر اقوام کے ساتھ ہمارے تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، عالمی سطح پر بلاول بھٹو زرداری کی موجودگی نے پاکستان کی ساکھ کو بڑھایا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آپ نے پاکستان کے مثبت امیج کو فروغ دینے اور ہمارے ملک کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنے میں ہر ممکن کوشش کی ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہم پاکستان کی خدمت اور اپنے قومی مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے بلاول بھٹو زرداری کے عزم کو سراہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک کے لئے بلاول بھٹو زرداری کے جذبے، دیانتداری اور وڑن نے عالمی سطح پر ایک اہم اثر ڈالا ہے۔ہمایوں نے کہاکہ ہم بلاول بھٹو زرداری مشکور ہیں کہ آپنے عالمی سطح پر پاکستان کے لئے آواز اٹھائی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات