
ایران کے خلاف اسرائیلی کارروانی کا خدشہ، مشرق وسطیٰ سے بعض امریکی شہریوں کا انخلاشروع
جمعرات 12 جون 2025 10:30
(جاری ہے)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کو مشرق وسطیٰ کا خطہ چھوڑنے کا مشورہ دیا گیا تھا کیونکہ یہ ایک خطرناک جگہ ہو سکتی ہے اور ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا نہیں چاہتا کہ ایران جوہری ہتھیار تیار کرے، ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے ۔رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتوں میں واشنگٹن انتظامیہ کو اس بات پر تشویش ہے کہ تہران کے جوہری پروگرام پر جاری مذاکرات کے باوجود اسرائیل ایران پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ایکسیوس نے اس سے قبل ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 9 جون کو اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات چیت میں کہا تھا کہ وہ کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کریں جو مذاکرات میں رکاوٹ بن سکے۔دریں اثنا رشیا ٹوڈے کے مطابق امریکا نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کی روشنی میں مشرق وسطیٰ میں اپنے سفارت خانوں اور فوجی اڈوں سے غیر ضروری اہلکاروں اور سفارتی اہلکاروں کے اہل خانہ کا انخلا شروع کر دیا ہے۔یہ اقدام صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس الزام کے بعد کیا گیا ہے کہ تہران مذاکرات میں سست روی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے تازہ ترین تجزیے کی بنیاد پر ہم نے عراق میں اپنے مشن کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رائٹرز نے ایک امریکی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کویت اور بحرین کے سفارت خانوں میں بھی رضاکارانہ روانگی کی اجازت دی گئی تھی۔پینٹاگون نے اسی طرح علاقے میں فوجی تنصیبات پر تعینا ت فوجی اہلکاروں کے اہل خانہ کے انخلا کی منظوری دے دی ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس حکام کو خدشہ ہے کہ اسرائیل امریکی اجازت کے بغیر ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق امریکی صڈر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ عمان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے پانچ دور ناکام ہونے کے بعد ایران کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کے بارے میں "کم پر اعتماد" ہیں۔ صدر نے پہلے کہا تھا کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہتے ہیں۔اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا ہے، امریکی عسکریت پسندی صرف عدم استحکام کو ہوا دے گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
چاند نظر نہیں آیا
-
میکسیکو کی صدر نے ایک بار پھر منشیات مافیا کے خلاف جنگ میں امریکی فوجی مداخلت مسترد کر دی
-
غزہ، اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، 71 فلسطینی شہید
-
پاکستانی آم پہچان، دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں، ڈاکٹر محمد فیصل
-
آکسفورڈ، مسجد کے دروازے پر سور کا گوشت اور اسرائیلی پرچم پھینک دیا گیا
-
سعودی عرب میں مقامی اور غیرملکی ورکرز کے لیے پینشن اور بچت پروگرام شروع کرنے کی تیاری
-
ایرانی صوبے سیستان ، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر گھات لگا کرحملہ ؛ 5 اہلکارجاں بحق
-
بنگلادیش نے 1971 کے بعد پہلی بار پاکستانی حکام کیلئے ویزا کی شرط ختم کردی
-
یورپ کے ساتھ جوہری مذکرات جاری رکھیں گے، ایران
-
امریکا، گزلین میکسویل نے ٹرمپ کو کلین چٹ دیدی
-
سعودی عرب اور امریکا کے درمیان فوجی شراکت داری کا معاہدہ
-
امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ، پائلٹ بچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.