Live Updates

عالمی سطح پر سب سے بڑا خطرہ داعش خراساں ہے،امریکی کمانڈر

پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں غیر معمولی شراکت دار رہا،مائیکل ایرک

جمعرات 12 جون 2025 16:16

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)یونائیٹڈ اسٹیٹس سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام)کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل مائیکل ایرک نے ان خیالات کا اظہار امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق اجلاس میں کیا۔

(جاری ہے)

امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے انسداد دہشت گرد میں پاکستان کو امریکا کا اہم شراکت دار قرار دیا۔انھوں نے کمیٹی کو بتایا کہ عالمی سطح پر سب سے بڑا خطرہ دہشت گرد تنظیم داعش خراساں ہے۔ پاکستان کی غیر معمولی شراکت داری اور تعاون سے اس گروپ کی سرکوبی میں مدد ملی۔امریکی جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان کے قریبی انٹیلی جنس تعاون سے داعش خراساں کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور 5 مطلوب رہنماوں کو گرفتار کیا گیا۔جنرل کوریلا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایبے گیٹ بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ جعفر کی گرفتاری سمیت انٹیلی جنس شیئرنگ کے ذریعے امریکا کو کئی اہم کامیابیاں دلائیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات