Live Updates

لوکل گورنمنٹ فیڈریشن نے وفاقی بجٹ کو مسترد کردیا،تنخواہوں پینشن میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے، سید زوالفقار شاہ

ایڈہاک ریلیف کو تنخواہ میں ضم،میڈیکل، کنوینس، ہائوس رینٹ الائونسز میں موجودہ شرح کے مطابق اضافہ کیا جائے

جمعرات 12 جون 2025 21:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین سید ذوالفقارشاہ،مرکزی صدر ملک نوید اعوان،مرکزی جنرل سیکریٹری ملک نصیر الدین ہمایوں چیئرمین پنجاب غلام محمد ناز،جنرل سیکریٹری راو علی رضا،چیئرمین سندھ رسول بخش شاہانی،جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت،چیئرمین خیبر پختون خواہ سوار خان جنرل سیکریٹری ظہیر احمد شیخ،چیئرمین بلوچستان غلام نبی کاکٹر،جنرل سیکریٹری محمد عالم سموں نے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں ،پینشن میں اضافے کو مذاق قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب حکومت کی اتحادی جماعتوں پیپلز پارٹی،متحدہ کی زمہ داری ہے کہ وہ اپنی بجٹ تجاویز پر عملدرآمد کروائیں۔

(جاری ہے)

تنخواہوں پینشن میں کم از کم 50 فیصد اضافے کے ساتھ ساتھ میڈیکل،کنونیئس ،ہاوس رینٹ الاونسز میں موجودہ شرح کے حساب سے اضافہ کیا جائے۔ ڈسپیرٹی ریڈکشن الائونس 2021,2022,2025 بلترتیب 25,15, اور30 فیصد کا اطلاق صوبوں پر بھی کیا جائے۔

انکم ٹیکس کی شرح ایک لاکھ ماہوار تنخواہ پر کیاجائے۔ایک سے زائد پینشن پر پابندی واپس لی جائے۔فوتگی کوٹے پر پابندی کا خاتمہ کیا جائے۔انہوں نے چاروں صوبائی حکومتوں سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پینشن میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے۔چاروں صوبائی بجٹ پر احتجاج بھی کیا جائے گا۔مرکزی جنرل سیکریٹری ملک نصیر الدین ہمایوں نے گورنر ہاوس لاہور پر وفاقی بجٹ کے موقع پر احتجاج کی قیادت کی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات