ةصدر مملکت کا احمد آباد میں طیارے کے افسوسناک حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار

جمعرات 12 جون 2025 21:55

۵احمد آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) صدر آصف علی زرداری کا بھارت کے شہر احمد آباد میں طیارے کے افسوسناک حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہماری دلی ہمدردیاں اپنے پیاروں کو کھونے والے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔