Live Updates

پاکستانی ریسلر شیر خان نے چیمپئن شپ اور گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستان کی شان لیاری کی پہچان شیر خان 17جون کو کراچی ائرپورٹ پہنچیں گے

جمعرات 12 جون 2025 22:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) پاکستانی ریسلر شیر خان نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔ نیپال میں میکسیکو کے ریسلر کو شکست دیکر چیمپئن شپ اور گولڈ میڈل جیت لیا ۔ پاکستان کی شان لیاری کی پہچان شیر خان 17جون کو کراچی ائرپورٹ پہنچیں گے۔ کراچی ائیرپورٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائے گا ۔ شیر خان نے کہا کہ سندھ حکومت اور اسپورٹس منسٹر سردار محمد بخش خان مہر کا شکریہ جنہوں نے اسپانسر کیا۔

نیپال کے بعد شیر خان کا تھائی لینڈ اور ملیشیا اور جاپان میں انٹرنیشنل ریسلنگ میں نام سلیکٹ ہوا ہے اور انشااللہ تعالی بھرپور سندھ گورنمنٹ کی سرپرستی رہی تو اسی طرح پاکستان کااور سندھ کا نام پوری دنیا میں روشن کرے گا پاکستان زندہ باد۔ سندھ حکومت اور اسپورٹس بورڈ کے نمائندے اپنے ہیرو کا استقبال کریں گے ۔

(جاری ہے)

کراچی میں استقبالیہ دیا جائے گا ۔

لیاری پہنچنے پر بھی عوام شاندار انداز میں استقبال کریں گے ۔اسپورٹس لور اپنے ہیرو کا استقبال کرنے کے لئے تیار ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ، سینیٹر عبدالقادر پٹیل،سینیٹر یوسف بلوچ، مئیر کراچی مرتضی وہاب، ڈپٹی مئیر سلمان عبداللہ مراد، سردار نبیل گبول ،ناصر کریم ،اصف موسی ،عثمان ہنگورا ،اصغر بلوچ ،جاوید ناگوری ،سلیم کوہستانی اور اسپورٹس آرگنائزر نے شیر خان کو چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ۔ پاکستان کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تو وہ پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کریں گے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات