Live Updates

پاکستان ایران پر اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کی مذمت کرتاہے، دفتر خارجہ

اسرائیلی فوجی کارروائیاں ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، بیان

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 13 جون 2025 12:06

پاکستان ایران پر اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کی مذمت کرتاہے، دفتر خارجہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025)پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز اور غیرقانونی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے، اسرائیلی فوجی کارروائیاں ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں،دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

یہ کارروائی علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے اور ایران کو اس میں اپنے دفاع کا بھرپور حق حاصل ہے۔ عالمی برادری اسرائیلی جارحیت روکنے، ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کی ذمہ دار ہے۔پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیل کی جانب سے کی گئی بلاجواز جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری اسرائیل کی جارحیت کو روکے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی حملے ایران کی خود مختاری، علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔ اسرائیلی کارروائیاں اقوام متحدہ چارٹر اور عالمی قوانین کے منافی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی قوانین کی حفاظت اور حملہ آور کو جوابدہ بنانے کی ذمہ داری اقوام متحدہ پر عائد ہوتی ہے۔ پاکستان ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔پاکستان نے ایرانی عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کی کھلی اشتعال انگیزیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔وزارت خارجہ نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر بین الاقوامی قوانین کا دفاع کریں۔

اسرائیلی جارحیت کو روکا جائے اور جارح ملک کو اس کے اقدامات کا جوابدہ ٹھہرایا جائے۔ بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری کریں اس جارحیت کو فوری طور پر روکا جائے اور جارح ملک کو اس کے اقدامات کا جوابدہ ٹھہرایا جائے۔دفتر خارجہ کامزید کہنا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے آرٹیکل اکیاون کے تحت دفاع کا حق حاصل ہے۔

اسرائیلی اشتعال انگیزیاں خطے، دنیا کے امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔اسرائیلی فوجی حملے اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کے سراسر منافی ہیں۔ ایسے اقدامات پورے خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کیلئے نہایت سنگین خطرہ ہیں اور ان کے دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات