
جلاؤ گھیراؤ مقدمات ،علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت منظور،عدالت کا بار بار ضمانتوں پر اظہار برہمی
پچھلی سماعت پر بھی آپ نے کہا وہ فیصل آباد ہیں، سال ہا سال بیل چلا کر عدالتوں کا نام خراب نہ کریں، آپ فیصل آباد کی حاضری کا کہہ کر مسلسل تاریخیں لیتے رہے، آپ جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہوتے، دوران سماعت ریمارکس
فیصل علوی
جمعہ 13 جون 2025
12:51

(جاری ہے)
کورٹ میں آنا پسند نہیں کر رہیں تو پولیس کے پاس کیسے جائیں گی؟۔جج ارشد جاوید نے وکلا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سالہا سال بیل چلا کر عدالتوں کا وقار مجروح نہ کریں، قانون کی پاسداری سب پر لازم ہے۔
آپ لوگ جان بوجھ کر بیل لمبی کر رہے ہیں عدالت میں پیش ہونے سے گریز کرتے ہیں۔عدالت نے مزید کہا کہ یہی رویہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں بھی اپنایا گیا۔ آٹھ ماہ تک بیل چلائی گئی اور پھر عدم پیروی پر کیس خارج ہو گیا۔کیس کی باقاعدہ سماعت آئندہ تاریخ پر جاری رہے گی۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ خان کیخلاف جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں جن میں انہیں عدالت کی جانب سے عبوری ضمانت کا تحفظ مل چکا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 5 اکتوبر کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانتوں میں توسیع کر دی تھی۔اے ٹی سی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مقدمات کی سماعت کی تھی۔ عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خانم اور عظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری معافی منظور کر لی تھی۔وکلا نے کہا کہ دونوں خواتین فیصل آباد عدالت میں پیش ہوئی تھیں۔عدالت کاکہناتھاکہ فیصل آباد عدالت میں پیش ہو رہی ہیں تو ٹھیک ہے اگر فیصل آباد میں کوئی کیس نہ ہوا تو ان کی عبوری ضمانتیں خارج کریں گے۔ جھوٹی درخواست دینے پر کارروائی بھی کی جائے گی۔قبل ازیں بھی انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی تھی۔پانچ اکتوبر، جلاو گھیراو کے دو مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خانم اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں کیلئے درخواستوں پر سماعت جج ارشد جاوید نے کی تھی۔بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ اور عظمیٰ خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں تھیں۔ وکلائنے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کر لیاگیاتھا۔بعدازاں عدالت نے 30 مئی تک عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی تھی۔
مزید اہم خبریں
-
ٹرمپ غیر ملکی صحافیوں کی غزہ تک رسائی کے حق میں
-
پاک فوج نے سوات اور باجوڑ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف آپریشن شروع کر دیا
-
خیبرپختونخوا ہ میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباہی، جاں بحق افراد کی تعداد 46 ہوگئی
-
ریاست نے عمران خان کو جیل میں ڈالا ہوا ہے، ریاست چلانے والو! وقت ایک جیسا نہیں رہتا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ
-
پاکستان نے جرمنی منتقلی کے منتظر افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا
-
ہماری حکومت نے پہلی مرتبہ ٹیرف کمیٹی کو باقاعدہ منظم کیا ، سیکٹورلز کی تعداد بڑھا کر 17 کر دی ، جام کمال خان
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں وسیع نیٹ ورک فعال ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
صدرِ مملکت کا ملک کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
-
سردار ایاز صادق کا گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں سیلابی ریلوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف 5روزہ سرکاری دورے پر جاپان روانہ
-
معرکۂ حق میں حصہ لینے والے شہدا اور غازیوں کو ایوارڈ دیئے گئے ہیں، وفاقی وزیر قانون
-
ترقی پذیر ممالک پلاسٹک آلودگی کے اثرات کا سب سے زیادہ بوجھ برداشت کر رہے ہیں، ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.