Live Updates

بیرسٹر دانیال چوہدری کی ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت

جمعہ 13 جون 2025 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے ایران کے خلاف اسرائیل کی ناجائز فوجی کارروائی کو بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے قومی اسمبلی میں منظور ہونے والی کی متفقہ قرارداد پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے جو 1947 میں ہمیں تسلیم کرنے والا پہلا برادر اسلامی ملک ہے۔

اسرائیلی دہشت گردی مسترد کرنے کا یہ متفقہ فیصلہ پاکستان کا یک آواز موقف ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری اور او آئی سی پر زور دیا کہ فوری او آئی سی اجلاس بلاکر صہیونی درندگی کے خلاف ٹھوس اقدامات کریں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات