
آیت اللہ خامنہ ای نے دو اہم فوجی تقرریاں کر دیں، بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی پاسداران انقلاب کے قائم مقام کمانڈر انچیف مقرر
ایران کے سپریم لیڈر نے عبوری احکامات کرتے ہوئے ایڈمرل امیر حبیب اللہ سیاری کو ایران کی مسلح افواج کا نیا سربراہ مقررکردیا ہے
فیصل علوی
جمعہ 13 جون 2025
15:01

(جاری ہے)
پاسداران انقلاب اسلامی کی اپنی زمینی، بحری اور فضائی افواج ہیں جن میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 90 ہزار اہلکار ہیں۔ پاسداران انقلاب ایران کے بلیسٹک میزائل اور ایٹمی پروگراموں کی بھی نگرانی کرتا ہے۔
یہ بھی بتایاگیا تھا کہ میجر جنرل حسین سلامی نے 1980 میں ایران،عراق جنگ کے آغاز پر پاسداران انقلاب میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وقت کے ساتھ وہ فوجی رینکس میں ترقی کرتے گئے اور امریکہ و اس کے اتحادیوں کے خلاف سخت بیانات دینے کے حوالے سے مشہور ہوئے تھے۔سن 2000 کی دہائی سے وہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل اور امریکہ کی جانب سے ایران کے جوہری اور فوجی پروگراموں میں کردار کے سبب پابندیوں کی زد میں رہے تھے۔ میجر جنرل حسین سلامی 2024 میں پاسداران انقلاب کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے جب ایران نے تاریخ میں پہلی بار اسرائیل پر براہ راست فوجی حملہ کیاتھا جس میں 300 سے زائد ڈرونز اور میزائل فائر کئے گئے تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیل نے ایران پر بڑا حملہ کردیاتھا جس کے نتیجے میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی اور 6 جوہری سائنسدان جاں بحق ہوگئے تھے۔ اسرائیل نے حملے میں ایران کے جوہری اور عسکری مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ ایرانی میڈیا کے مطابق حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 5 شہری شہید اور 50 زخمی ہوئے تھے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات پرفضائی حملے کئے تھے۔ دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں بھی دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئیں تھیں اور بعض مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دئیے تھے۔ایرانی میڈیا نے تصدیق کی تھی کہ اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی اور جوہری سائنسدان فریدعباسی اور محمد مہدی جاں ہوگئے تھے۔اس کے علاوہ ختم الانبیا ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد کی بھی ان حملوں میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی گئی تھی۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کا ایف سی کو ملک گیر فیڈرل فورس بنانے کا فیصلہ
-
پاکستان تحریک انصاف نے 5 اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا
-
امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں، پاکستانی سفیر کی وضاحت
-
یوکرین جنگ: شمالی کوریا کی جانب سے روس کی حمایت کا اعادہ
-
سکیورٹی خدشات: پاکستان کا بھارت میں ہاکی کھیلنے سے انکار
-
اسلام آباد لاہور موٹر وے پر مسافر بس سڑک سے نیچے جا گری، 5 افراد جاں بحق، 36 زخمی
-
طبعی موت، حادثہ، خودکشی یا قتل؟ حمیرا اصغر کی موت کا پتا چلانے کیلئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل
-
وزیراعظم کے قریبی ساتھی فواد حسن فواد نے چینی درآمد کرنے پر سوالات اٹھا دیئے
-
اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کے نفاذ اور چالان کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال شروع
-
ایران کی جوہری مذاکرت کی بحالی کے لیے مشروط رضامندی
-
لاہور میں ایئرلائنز سکیورٹی کے پیش نظر نو برڈ زون بنانے کیلئے رنگ فینسنگ کا فیصلہ
-
اسرائیلی فضائی حملوں میں کم ازکم ستائیس فلسطینی ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.