Live Updates

رہنما پی پی پی شہنیلہ خانزادہ کے بڑے بھائی انتقال کرگئے۔ محکمہ پولیس سے وابستہ تھے، پی پی پی رہنمائوں کی تعزیت

جمعہ 13 جون 2025 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) رہنما پی پی پی شہنیلہ خانزادہ کے بڑے بھائی انتقال کرگئے۔ محکمہ پولیس سے وابستہ تھے۔ شہنیلہ خانزادہ صدمہ سے نڈھال ہوگئیں ۔ بڑے بھائی قیصر خانزادہ کے انتقال پر، اراکین اسمبلی ذالفقار بچانی ، ستار بچانی، امداد پتافی، ضیاء عباس، رفیق جمالی، محمد علی، ابراہیم سومرو ایڈووکیٹ، شمیم ، شہلا رضا، عالمانی، جمیل سومرو، پی پی پی پی پی پی رہنمائوں غلام حسین بھٹو، صدر گھوٹکی صبیحہ بھٹو،رانا گلزار تاج ،سومر داس، سی آر سنجنانی ، ایم پی اے کھٹو مل ، ضلع ملیر پی پی پی کی قیادت ، دادو اور میہڑ پی پی پی کے رہنمائوں ، عمران لغاری و دیگرکراچی ، حیدر آباد، گھوٹکی ، اور سندھ کے متعدد عہدیداروں کے علاوہ چیئرمین اینٹی کرائم فار ہیومن رائٹس آرگنائزیشن ابرار احمد صدیقی، انجمن اتحاد ملت کے صدر عبدالحفیظ انصاری، سابق چیئرمین محمد شاہد ، یو سی چیئرمین محمد بشیر، ٹائون چیئرمین راشد خاصخیلی ، آزاد رائٹرز فورم پاکستان کے نائب صدر عامر جمیل ، کووا کراچی کے محمد اظہر، آفیسرز ایکشن کمیٹی کی صدر سیدہ رباب جعفری، صحافیوں ہما خان جرنا لسٹ، عدنان ملک، عمران علی شاہ ( جنرل سیکریٹری لبرا) کے یو جے اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں نے شہنیلہ خانزادہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انکے بھائی کی مغفرت اور انکے درجات بلند فرمائے۔

(جاری ہے)

دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب آپکے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات