Live Updates

اسرائیلی فوج نے اپنے نقشے میں مقبوضہ جموںوکشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا

ہفتہ 14 جون 2025 14:55

یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) اسرائیلی فوج نے اپنے ایک نقشے میں بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسرائیلی فوج نے جمعہ کو اپنے ایکس ہینڈل پر یہ نقشہ اپ لوڈ کیا تھا ۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فضائیہ نے بھی اسی طرح کے نقشے پر مشتمل ایک مختصر ویڈیو پوسٹ کی ہے جس کا مقصد ایرانی میزائلوں کی رینج دکھانا تھا۔

بھارت میں اس نقشے پر سخت ردعمل دیکھا گیا۔ بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے غم وغصے کا اظہار کیااور نقشہ فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ جواب میں اسرائیلی فوج نے معذرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نقشہ سرحدوں کو درست طریقے سے ظاہر کرنے میں ناکام رہا ہے ۔کانگریس کے سینئررہنماپون کھیرا نے نقشے کو وزیر اعظم نریندر مودی کیلئے سفارتی شرمندگی قرار دیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات